جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

انور مجید کا زرداری سے کیا تعلق ہے ؟وہ کون ہے اور کہاں سے آیا ؟ ذوالفقار مرزا نے حیران کن انکشاف کر دیا

datetime 24  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انور مجید سے متعلق نجی ٹی وی چینل پر انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زارداری کا کوئی بھائی نہیں ہےاور انور مجیدان کے قریب تر سمجھے جاتے ہیں ، تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ذوالفقار مرزا نے نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زارداری پارٹی کو تباہی کی طرف لے جارہے ہیں ۔ وہ پارٹی معاملا ت سے بالکل بھی لاعلم ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ میں تمام میڈیا کو دعوت دیتا ہوں وہ آئیں میرے ساتھ بیٹھیں میں انہیں بتانے کیلئے تیار ہوں کے انور مجید کون ہے،کہاں سے آیا اوروہ کیسے نیچے سے اوپر آیا ؟ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف علی زارداری کا کوئی بھائی نہیں ہےاور انور مجید کو زرداری کےبے حد قریب ترین سمجھا جاتا ہے ۔
جبکہ دوسری جانب سابق صدر اور پی پی پی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کی واپسی کے بعد کراچی میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آگئی۔ ایک رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کراچی میں سر جوڑ کر بیٹھ گئی۔آصف زرداری نے اہم رفقا کا اجلاس طلب کرلیا۔پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین نے انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں پر اظہار تشویش اور سندھ حکومت کے معاملات خود مانیٹر کرنے کا اشارہ دے دیا۔
آصف علی زرداری نے ڈیڑھ برس بعد وطن واپس آنے کے فوری طور پر کراچی کو اپنی سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی پی کی قیادت نے سندھ میں گورننس کے معاملات ، کراچی میں جاری ٹارگیٹڈآپریشن اور خاص کر آصف زرداری کے قریبی ساتھی انور مجید کے دفاتر پر رینجرز کے چھاپوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…