جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

چوہدری نثار کا سرپرائز،ایسا کام کردکھایا جو کسی سیاستدان نے نہ کیا

datetime 22  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرایجنسی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے طورخم بارڈر پر نادرا اور ویزہ آن آرائیول ڈیسک بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف 90فیصد جنگ جیت چکے ہیں ، 10فیصد باقی ہے اور اس کی وجہ دہشتگردوں کا سرحد پار چلے جانا ہے ،ایف سی پاک فوج اور پولیس کے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے ، دنیا میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں کم ہورہی ہے، ابتدائی مرحلے میں مخصوص شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے لیے اسلحہ لائسنس کے اجراکا فیصلہ کیاگیا ہے ،پولیس بہت کم وسائل کے ساتھ کام کر رہی ہے،قوم کے سامنے فورسز کی کامیابی کی تشہیر ہونی چاہیے، قوم کبھی بھی دہشتگردی کے خلاف ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کونہیں بھلائے گی۔بدھ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار پاک افغان بارڈ طورخم کا دورہ کیا ۔ وزیر داخلہ خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل گئے جہاں انہیں مچنی چیک پوسٹ پر آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین محمود اور دیگر حکام کی جانب سے بارڈر مینجمنٹ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔

وفاقی وزیر داخلہ کو بارڈر پر سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا ۔اس موقع پر وزیرداخلہ چوہدری نثار کاکہنا تھاکہ اسلحہ لائسنس پر جزوری طور پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے،ابتدائی طور پر اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے،پہلے مرحلے میں فوج کے ریٹائرڈ لوگوں کو اسلحہ لائسنس دیئے جائیں گے،ارکان پارلیمنٹ ،بیوروکریسی کو بھی پہلے مرحلے میں لائسنس جاری کرینگے،رواں سال فرنٹیئر کور نے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دیں،پوری قوم فرنٹیئر کور کی قربانیوں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے،فرنٹیئر کور کے تمام مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ طور خم بارڈر پر نادرا اور ویزا آفس بھی قائم کئے جائیں گے،قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا خون دیکر امن بحال کیا پاکستانی قوم پر فورسز کی قربانیاں قرض ہیں،مشکل کام فورسز نے کرلیا اب حکومت امن کو مستحکم کرے گی،پولیس بہت کم ذرائع کے ساتھ کام کر رہی ہے،قوم کے سامنے فورسز کی کامیابی کی تشہیر ہونی چاہیے،ایف سی،رینجرز،پولیس اور فوج دونوں کا کام کرتے ہیں،فوج کے ساتھ اور گلیوں میں بھی کھڑے ہیں۔

وزیرداخلہ چوہدری نثار کوبارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ طورخم بارڈر پر روزانہ 4سے5ہزار لوگ پیدل کراس کرتے ہیں،کیمرہ کی مدد سے بہتر طریقے سے بارڈر محفوظ کیا جارہا ہے،بارڈر کے اطراف علاقے کو بھی بہترانداز میں کنٹرول کیاجارہا ہے۔ اس موقع پر وزیرداخلہ نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے 1284جوان اور افسران شہید اور 3ہزارزخمی ہوئے ہیں اور 284معذور ہیں،پاک فوج ،سول آرمڈ فورسز امن کیلئے قربانیاں دے رہی ہیں،پوری دنیا میں دہشتگردی بڑھ رہی ہے جبکہ پاکستان میں کم ہورہی ہے،ایف سی کی استعداد کار میں اضافے کیلئے 17ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سول ملٹری تعلقات سے خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے اور پاکستان کو امن کا گہوراہ بنائیں گے۔چوہدری نثار نے کہاکہ قوم کبھی بھی دہشتگردی کے خلاف ایف سی اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کونہیں بھلائے گی،سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں سے امن آیا ہے اور مشکل مرحلہ طے ہوچکا ہے،2010میں پاکستان میں دہشتگردی کے 2164واقعات ہوئے جبکہ اب دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی آچکی ہے۔دہشتگردی کے خلاف جنگ 90فیصد جیتی جاچکی ہے جبکہ 10فیصد باقی ہے،قبائلی عوام نے دہشتگردی کے خلاف بہت ساتھ دیا اور قربانیاں دیں جنہیں کبھی نہیں بھلائیں گے۔وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہاکہ علاقے میں سکھوں اور انگریز دور کے تاریخی مقامات کی بحالی کیلئے وفاقی حکومت بھرپورتعاون کرے گی تاکہ علاقے میں ملکی اور غیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں آسکیں۔انہوں نے کہا کہ علاقے میں ریلوے کی بحالی کیلئے وزیرریلوے سے بات کروں گا، تاریخی ریلوے لائن 1901میں 2ملین پاؤنڈ جو اس وقت کے 44ارب روپے بنتے ہیں کی لاگت سے بچھائی گئی تھی۔وزیرداخلہ نے کہاکہ علاقے میں سیاحوں کیلئے ڈبل ڈیکر بس کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کریں گے۔آئی جی ایف سی میجر جنرل مظہر شاہین محمود نے اس موقع پر بتایا کہ علاقے میں پینے کے پانی کا مسئلہ ہے،ایف سی کے لگائے گئے فلٹریشن پلانٹ سے پانی حاصل کیا جارہا ہے،یہ پانی انتہائی شفاف ہے جو مریضوں کو بھی دیاجاتا ہے۔اس سے قبل زیر داخلہ چودھری نثار پشاور پہنچے جہاں انہوں نے قلعہ بالاحصار کا دورہ کیا ۔ چودھری نثار کو ایف سی کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔ اس موقع پر انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول بھی چڑھائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…