جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

”چین دوستی میں ایک بار پھر بازی لے گیا “ چین نے پاکستان میں ایک اور کونسا بڑا کام شروع کر دیا؟

datetime 20  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی)چائنا ریڈیو انٹرینشنل (سی آر آئی ) کے اردو چینل (ایف ایم 98) کی مقامی براہ راست ٹرانسمیشن’’ دوستی چینل ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ، یہ روزانہ چھ گھنٹے کی مقامی ٹرانسمیشن ہو گی جس کا مقصد عوام کی سطح پر دونوں ملکوں اور عوام کے درمیان دوستی کو مزید مضبو ط بنانا ہے، اس ٹرانسمیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت کرنے کے لئے سی آر آئی کے نائب صدر ہو بینگ شینگ اپنے وفد کے ہمراہ خصوصی طورپر بیجنگ سے اسلام آباد پہنچے تھے ، مقامی براہ راست ٹرانسمیشن سی آر آئی اور پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن(پی بی سی ) کا مشترکہ منصوبہ ہے جس پر فریقین نے افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک معاہدے پر دستخط کئے ، چینی سفارتخانے کے مشن کے نائب سربراہ زاؤ لی جیانگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان ذرائع ابلاغ کے شعبے میں تعاون چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی کامیابی کیلئے طاقت کا ذریعہ ثابت ہو گا۔
انہوں نے سی آر آئی اور پی بی سی کی دونوں ملکوں کے درمیان معلومات میں اضافے اور باہمی مفاہمت کے فروغ میں شاندار کردار ادا کرنے پر تعریف کی اور کہا کہ جلد ہی فریقین ڈاکومینٹری سروس بھی شروع کردینگے جس میں چینی ڈرامو ں کی ڈبنگ اور انہیں پیش کرنے کا سلسلہ بھی شروع ہو گا ،لوکل اردو سروس کا آغاز دونوں ملکوں کے ذرائع ابلاغ اور ثقافتی شعبے میں تعلقات میں سنگ میل ثابت ہوگا ، سی آر آئی نے 1966 میں پاکستان میں اردو سروس کا آغاز کیا تھا جس نے عوام کے درمیان موثر کردار ادا کرنے میں زبردست کردار ادا کیا۔ پی بی سی کے ڈائریکٹر جنرل خورشید احمد ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملک قریبی شراکت دار کے طورپر معلومات کے تبادلے او ر نشریاتی نیٹ ورک کے ذریعے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انہوں نے سی پیک اور ذرائع ابلاغ کے درمیان تعاون کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں اور یہ تعاون ان میں مزید جوش و جذبہ پیدا کررہا ہے۔یہ بات خاص طور قابل ذکر ہے کہ دوستی چینل سٹوڈیو اسلام آباد کا افتتاح 20اپریل 2015ء کو چینی صدر شی چن پھنگ اور وزیر اعظم نواز شریف نے مشترکہ طورپر کیا تھا ، دوستی چینل کی افتتاحی تقریب میں موسیقی اور رقص کا بھی اہتمام کیا گیاتھا جس سے حاضرین بے حد محظوظ ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…