اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صحافی صابر شاکر کا کہنا ہے کہ پانامہ لیکس کیس سپریم کورٹ میں چل رہا ہے اور اگر اس کا فیصلہ نواز شریف کیخلاف آجاتا ہے تو نواز شریف نے ایک ماسٹر گیم پلان ترتیب دیا ہوا ہے۔ نواز شریف حکومت عدلیہ کو دباؤ میں رکھنے کیلئے بڑی حکمت عملی سے کھیل رہی ہے۔ پانامہ لیکس کیس جیسے ہی شروع ہوا حکومت نے ایک ترمیم تیار کرکے رکھ لی کہ اگر سو موٹو ایکشن میں عدلیہ کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اس کیخلاف اپیل ہو سکے گی۔ اسے بڑا بنچ سنے گا اور اس میں وہ جج نہیں ہو ں گے جو پہلے سے اس کیس سے منسلک رہے ہوں۔