کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کی وطن واپسی کا شیڈول تیارکرلیا گیا۔ آصف زرداری تئیس دسمبر کو کراچی پہنچیں گے۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کی واپس پرمسلم لیگ (فنکشنل ) اورمسلم لیگ (ن) کے کئی بڑے رہنماپیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں گے۔ آصف علی زرداری دبئی سے وطن واپسی پردوروزکراچی میں قیام کرینگے اوراس کے بعد اپنے آبائی شہرلاڑکانہ جائیں گے جہاں پران سے کئی سیاسی رہنمااورارکان اسمبلی ملاقاتیں کرینگے ۔
آصف علی زرداری 24 دسمبر کو ارکان اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ سندھ کابینہ ارکان سے ملاقات بھی شیڈول کا حصہ ہے۔آصف زرداری 25 دسمبر کو لاڑکانہ اور اُس سے اگلے روز گڑھی خدا بخش میں مزار پر حاضری دیں گے۔27 دسمبر کو بے نظیربھٹو کی برسی پر اجتماع سے خطاب کریں گے جبکہ28 دسمبر کو نوابشاہ میں اپنے والد کی قبر پر حاضری دیں گے۔پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 27 دسمبرکو نوڈیرو میں طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت بلاول بھٹو اور آصف زرداری کریں گے۔اجلاس میں پارٹی و سیاسی امور پر اہم فیصلے کئے جائیں گے۔ذرائع کاکہناہے کہ آصف زرداری سے مسلم لیگ (ن) اورمسلم لیگ (فنکشنل ) کئی ناراض رہنماملاقاتیں کرینگے اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلا ن کرینگے