آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی روضہ رسول ؐ پرحاضری، پہلا کام کیا کیااورکیا دعامانگی ؟

19  دسمبر‬‮  2016

سعودی عرب (آن لائن) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے روضہ رسول ؐ پ رحاضری دی اور نوافل ادا کئے۔ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز پاکستان کے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے اپنے تین روزہ دورے کے تیسرے روز مسجد نبوی ؐ حاضری دی اور ریاض الجنہ (مسجد نبوی) میں نوافل ادا کئے۔

انہوں نے اس موقع پر ملکی سلامتی کے لئے دعا بھی مانگی۔واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات جاری رکھنے اورانتہاپسندی کے خاتمے کیلئے میکنزم کوزیادہ قوت سے بروئے کارلانے پراتفاق کیاگیاہے،جبکہ آرمی چیف کی سعودی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران عسکری شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق امورزیرغورلائے گئے،آرمی چیف نے حرمین شریفین کی سیکیورٹی اورسعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ کیا ہے۔

اتوارکوآئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ۔سعودی فرمانروا اور آرمی چیف نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ دونوں ممالک برادرانہ تعلقات پرمبنی تعلقات کی عظیم تاریخ رکھتے ہیں اوردونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کاگہرا جذبہ موجود ہے جوایک پائیدار شراکت داری میں تبدیل ہوچکا ہے۔دونوں رہنماؤں نے ملاقات کے دوران اتفاق کیا کہ پاکستان اورسعودی عرب کا علاقائی استحکام میں مرکزی کردار ہے۔

دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے اقدامات جاری رکھنے کی ضرورت پرزوردیا اور اتفاق کیا کہ انتہاپسندی کوختم کرنے کیلئے میکنزم کو زیادہ قوت سے بروئے کارلانے کی ضرورت ہے ۔

اس موقع پرسعود ی ولی عہد اوروزیرخارجہ بھی موجودتھے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے نائب سعودی ولی عہداور وزیردفاع محمدبن سلمان سے بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی اوردوطرفہ سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔سعودی وزیردفاع نے پاکستان میں امن اوراستحکام کے حوالے سے سعودی عرب کی حمایت کااعادہ کیا۔

آرمی چیف نے حرمین شریفین کی سیکیورٹی اور سعودی عرب کی علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے پاکستانی عزم کااعادہ کیا۔بعدازاں جنرل قمرجاویدباجوہ نے سعودی فورسز کے چیف آف جنرل سٹاف عبدالرحمان بن صالح البنیان سے بھی ملاقات کی اور دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعلقات، دفاعی تعاون اورعلاقائی سیکورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے پراتفاق کیاگیا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…