ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کر رہا ہوں ٗوزیر اعظم

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بجلی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے خود نگرانی کر رہا ہوں ٗ کوئی سستی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ماضی کی حکومتوں کا پچھلے پندرہ سال بجلی کی پیداوار پر توجہ نہ دینا افسوسناک ہے ٗ 2018 میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پروگرام جاری رہے گا۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت توانائی منصوبوں سے متعلق اہم اجلاس ہو ا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار ٗ احسن اقبال ٗ خواجہ آصف ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اہم حکام نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم محمدنے کہا کہ معاشی ترقی کیلئے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے چھٹکارہ حاصل کرنا ہوگا ۔ بجلی کے شعبے میں ملکی تاریخ میں پہلے کبھی اتنی سرمایہ کاری نہیں ہوئی ٗبجلی کی پیداوار بڑھنے سے معاشی پیداوار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ٗوزیر اعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت 2022 تک نظام میں 30 ہزار میگا واٹ بجلی شامل کرنا چاہتی ہے ۔

2018 میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے بعد بجلی کی پیداوار بڑھانے کا پروگرام جاری رہے گا وزیر اعظم نے کہاکہ وہ جاری توانائی منصوبوں پر پیش رفت کا خود جائزہ لے رہیں ہیں، جبکہ توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائے جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…