جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

وزیراعظم سے وزیرداخلہ چوہدری نثار کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات

datetime 16  دسمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کی 3گھنٹے کی طویل ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیرداخلہ نے جمعہ کی شام وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف اورحمزہ شہبازبھی موجودتھے ،اس ملاقات میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکاجائزہ لیاگیااورسانحہ کوئٹہ کی رپورٹ سمیت کئی اہم امورزیربحث لائے گئے ۔وزیرداخلہ ہفتہ کو پریس کانفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدسے متعلق حقائق سے آگاہ کریں گے اورسانحہ کوئٹہ رپورٹ پربھی وضاحت پیش کریں گے۔

یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی ہے جب سانحہ کوئٹہ پر جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپوزیشن کی جانب سے وزیر داخلہ کو آڑے ہاتھوں لیا جارہا ہے اوران سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت کو کڑی تنقید کا سامنا ہے ۔ اس سے قبل وزیر داخلہ نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرنا تھا تاہم انکی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی اور آج ہفتہ کے روز ہوگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…