کراچی(این این آئی)نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے زمین کی فی ایکڑ مالیت 3کروڑ روپے تجویز کردی، جبکہ اسٹیل ملز کی نجکاری آئندہ تین ماہ میں نہیں ہوگی۔دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اسٹیل ملز ملازمین کیلئے ڈیڑھ ماہ کی تنخواہ کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ٹرانزیکشن اسٹریکچر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، اسٹیل ملز کی زمین کی قیمت ستر کروڑ روپے فی ایکڑ لگائے جانے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن نے اسٹیل ملز کے اثاثوں کی مالیت کا تخمینہ لگانے کیلئے اسٹیٹ بینک کی منظور شدہ کمپنی اقبال اینڈ نانجی کی خدمات حاصل کی تھیں۔ اس کمپنی نے اسٹیل ملز کے ڈویلپڈ زمین کی مالیت تین کروڑ روپے فی ایکڑ جبکہ انڈر ڈویلپ زمین کی مالیت ایک کروڑ تیس لاکھ روپے لگائی ہے۔دوسری جانب اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کیلئے ڈیڑھ ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے 57 کروڑ روپے کی منظوری دیدی ہے۔ جس کے بعد ستمبر 2016 تک کی تنخواہیں ادا کر دی جائیں گئی۔
’’پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری ‘‘ کتنے کروڑ روپے قیمت لگائی جا رہی ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
16
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں