پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار سنگین معاملے میں پھنس گئے،ثبوت منظر عام پر

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )سپریم کورٹ کے تحقیقاتی کمیشن نے سول ہسپتال کوئٹہ میں خودکش دھماکے پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہیں ہو رہا، وفاقی وزیر داخلہ نیکٹا کے فیصلوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے، جنداللہ کو دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کے باوجود کالعدم قرار نہیں دیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ کا احمد لدھیانوی کی تنظیم کے اسلام آباد میں جلسے کو حرج نہ سمجھنا ملکی قوانین کی توہین ہے، وزارت داخلہ حکام عوام کے بجائے وزیر کی خدمت میں دلچسپی رکھتے ہیں،نیشنل ایکشن پلان کو جامع بنایا جائے، حکومت نفرت انگیز تقاریر اور وال چاکنگ پر پابندی یقینی بنائے، تمام مدارس، ان کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کے کوائف جمع کئے جائیں ، مغربی سرحد کی موثر نگرانی ، آنے جانے والوں کا ریکارڈ رکھا جائیں اور سانحہ کوئٹہ کے متاثرین میں امداد فوری تقسیم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق 8 اگست 2016 کو کوئٹہ کے سول ہسپتال میں وکلاء پر ہونے والے خود کش بم دھماکے اور اس سے قبل منو جان روڈ پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر ملک بلال انور کاسی ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں تشکیل دی گئی سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن نے اپنی 56 نکاتی فائنڈنگز ،81 نکاتی تجاویز اور کنکلوڈنگ ریمارکس میں کہا ہے کہ 8 اگست کو ہونے والے واقعات دہشت گردی کے پہلے واقعات نہیں تھے اس سے قبل اگر گزشتہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد بینک آف فارنزک اور دیگر کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جاتے تو 8 اگست کے سانحات کو روکا جاسکتا تھا ۔ فائنڈنگز میں کہا گیا تھا کہ سال 2012 میں دہشت گردی سے متعلق عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کو تاحال ممکن نہیں بنایا جاسکا ہے ۔ فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ آئی جی پولیس کو بھی دہشت گرد حملے کے بعد کرائم سین اور دیگر سے متعلق محدود معلومات حاصل ہیں ۔

فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ ہسپتال مکمل طور پر غیر فعال ہے وہاں ابتدائی طبی امداد کے کٹ دستیاب ہے نہ ہی ایمبولینسز اور دیگر آلات موجود ہیں ، فائر فائٹنگ آلات بھی موجود نہیں جبکہ سٹریچرز کی بھی کمی ہے ۔ زندگی بچانے والے ادویات سمیت دیگر آلات کی بھی کمی ہے ہسپتالوں میں وزٹنگ ہاؤرز کا کوئی رجحان نہیں نہ ہی داخلی اور خارجی گیٹس پر کوئی مانیٹرنگ کی جاتی ہے ۔ ورک ایتھکس کا بھی کوئی خیال نہیں رکھا جاتا جو طبی اور نیم طبی عملے کی وردیوں کا نہ پہننا نظم و ضبط کے فقدان اور مانیٹرنگ کا نہ ہونا ہے جبکہ جونیئر آفیسرز کو بطور میڈیکل سپرٹینڈنٹ تعینات کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ہسپتال کے زیادہ تر ملازمین کام کے لئے نہیں آتے ۔ 8

اگست کو ہونے والے واقعات کے بعد سول ہسپتال میں سٹاف غیر حاضر اور ضرورت کی اشیاء تک نہیں تھی اکثر زخمیوں کو طبی امداد نہیں ملا جس کے بعد انہیں دوسرے ہسپتالوں کو لے جایا گیا ۔ اگر طبی اور نیم طبی عملے کے افراد ، ڈاکٹرز ، نرسیں ، پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر آگے آتے تو زخمیوں کو دوسرے ہسپتالوں کو منتقل نہ کرناپڑتا ۔ فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ حکومتی سطح پر اقرباء پروری ہے جس کا واضح مثال سیکرٹری صحت سمیت دیگر چار سیکرٹریوں کی تعیناتی ہے سابق سیکرٹری صحت وفاقی وزیر کے بھائی تھے ۔ وزراء اور دیگر کی جانب سے کام میں مداخلت ہوتی ہے جبکہ پولیس اور لیویز کے ایریوں کے بھی مسائل موجود ہیں ۔ فائنڈنگز میں کہا گیاہے کہ حکومتی حکام کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی تحقیقاتی عمل پر اثرا نداز ہوتے ہیں ۔

فائنڈنگزمیں وفاقی اداروں اور وفاقی حکومت کے حوالے سے بھی نکات شامل کئے گئے ہیں اور بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ کے پاس کلیئر لیڈرشپ اور ڈائریکشن نظر نہیںآتی ۔ نیشنل سیکورٹی انٹرنل پالیسی پر عملد رآمد نہیں ہوسکا ہے آفیسران وزیروں کے لئے زیادہ سرو کررہے ہیں عوام کے لئے نہیں ۔ کالعدم تنظیموں پر پابندی میں زیادہ تاخیر لگائی جاتی ہے جبکہ بعض کالعدم تنظیموں پر اب بھی پابندی نہیں ہے وزارت داخلہ کی جانب سے اب تک نیکٹا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا تین سالوں میں صرف ایک اجلاس ہوسکا ہے جبکہ نیکٹا کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے بلکہ یہ بات بھی دیکھی گئی ہے کہ کالعدم تنظیم کے سربراہ سے نہ صرف ملاقات کی گئی ہے بلکہ ان کے شناختی کارڈز سے متعلق مطالبات بھی مانے گئے ہیں ۔ نیکٹا ایکٹ پر عمل درآمد کو ممکن نہیں بنایا جاسکا ہے نیکٹا کیٹگریکلی فیل ہے ۔ فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ مغربی بارڈر کی کوئی مانیٹرنگ نہیں ہورہی حتیٰ کہ ہر خاص و عام آ اور جاسکتا ہے جبکہ تجارتی اور دیگر مال آسانی سے لایا اور لے جایا جاسکتا ہے۔ فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ مدارس کی مانیٹرنگ اور رجسٹریشن نہیں ہے ۔

فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کی کمیونکیشن کمزور ہے حتیٰ کہ وفاقی اور صوبائی اداروں کے پاس ایک دوسرے کے نمبرز ، ای میل ایڈرس اور فیکس نمبرز تک نہیں ۔ میڈیا کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر دہشت گردی سے متاثر افراد کے صرف چند ایک سٹوریز ہے میڈیا کوریج سے لگ رہا ہے جیسے وہ دہشت گردوں کے لئے پروپیگنڈا کیا جارہا ہو ۔ فائنڈنگز میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہیلہ سمیع کاکڑ ڈاکٹرز کے لئے رول ماڈل ہے ۔ ریکمنڈیشنز میں کہاگیاہے کہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ ، نیکٹا ایکٹ اور دیگر پر عملد رآمدممکن بنا کر کالعدم تنظیموں پر فوری پابندی عائد کی جانی چاہیے ،کالعدم تنظیموں کی لسٹیں اردو اور انگریز زبان میں وزارت داخلہ اوردیگرکی ویب سائٹس پر جاری کی جانی چاہیے ، صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو سال 2012 میں دہشت گردی سے متعلق دیئے گئے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کرنے ، پنجاب کی طرح دیگر صوبوں میں فارنزک لیبارٹریز کے قیام ، ملک بھر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی ، نیکٹا کے ایگزیکٹیو کمیٹی اور بورڈ آف گورنرکے اجلاس وقتاً فوقتاً کرانے ، ہسپتالوں میں درکار سامان اور آلات سمیت سیکورٹی کے موثر انتظامات ، وزٹنگ کارڈز کے اجراء ، تمام تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن ، ملک آنے اور جانے والوں کے مکمل کوائف جمع ، میڈیا کو قانون کے تحت کام کرنے ، زخمیوں اور دیگرکومعاوضوں کی ادائیگی کے تجاویز شامل ہیں جبکہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اپنے کنکلوڈنگ ریمارکس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل (3)184 کے تحت جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لایا تو اس دوران کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج پر 24 اکتوبر اور 12 نومبر کو شاہ نورانی میں حملے ہوئے جس میں سینکڑوں لوگ لقمہ اجل بنے لیکن ان دو حملوں کے بعد بھی کمیشن نے اپناکام جاری رکھا ۔کمیشن نے رپورٹ کو حتمی شکل دینے میں 56 روز لگائے ۔ کنکلوڈنگ ریمارکس میں کہاگیا ہے کہ ممنوعہ لیٹریچر اور اشتعال انگیز تقاریر کے تدارک ، دہشت گردی اور انتہاء پسندی کی روک تھام کے لئے ضروری ہے کہ عوامی سپورٹ اداروں کو حاصل ہو ، کنکلوڈنگ ریمارکس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ رپورٹ کو سپریم کورٹ کے ویب سائٹ پر دیا جانا چاہیے ۔ یہ بھی کہا گیا کہ کمیشن نے رپورٹ کو اردو زبان میں بھی جاری کرنے کی حتیٰ الوسعیٰ کوشش کی تاہم وقت کی کمی آڑے آئی ۔ کنکلوڈنگ ریمارکس میں کہا گیاکہ ملک بنانے والے چاہتے تھے کہ پاکستان میں ہر مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ آزاد ہو

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…