کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف نعت خواں و مبلغ جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے ایک لاکھ سے زائد افراد معین خان اکیڈمی، کراچی میں پہنچ چکے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کرنے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ جنید جمشید کا نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے ایک اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے زائد لوگ معین خان اکیڈمی کے گراؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ پڑھناے کیلئے مولانا طارق جمیل بھی پہنچ چکے ہیں اور نماز جنازہ سے قبل وہ بیان بھی دیں گے ۔ تھوڑی دیر میں گراؤنڈ بھر جانے کے بعد اس کے باہر بھی نماز جنازہ ادا کرنے کیلئے انتظامات کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ معروف نعت خواں جنید جمشید کے سفر آخرت کی تیاری ، ڈیفنس میں معین خان کرکٹ اکیڈمی سے متصل گراونڈ میں جنازے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جہاں بعد نماز ظہر جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی ۔ حویلیاں میں ہونے والے حادثے کے بعد جنید جمشید کے اہلخانہ اور لواحقین سمیت تمام دوست بھی اس سانحے پر اشکبار ہیں ، ذرائع کا کہنا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ طارق جمیل پڑھائیں گے ۔ واضح رہے کہ جہاز سانحے پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ جنید جمشید کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔اس کے بعد سنا گیا کہ ان کا نما ز جنازہ مفتی تقی عثمانی پڑھائیں گے جب کہ اب تازہ ترین رپورٹس کے مطابق ان کی نماز جنازہ مولانا طارق جمیل پڑھائیں گے ۔
جنید جمشید کی نماز جنازہ کی ادائیگی سے قبل مولانا طارق جمیل کیا کریں گے ؟
15
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں