ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

ڈی جی آئی ایس آئی کو کیوں تبدیل کیا گیا ؟ سینئر تجزیہ نگار اندر کی کہانی سامنے لے آئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل میں معروف صحافی نجم سیٹھی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف سمجھ رہے تھے کہ آئی ایس آئی ان کا ساتھ دے گی تاہم ان کی امیدوں کے مطابق ایسا کچھ بھی نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر دھرنوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم یہ سمجھتے رہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی ان کا ساتھ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس کچھ رپورٹس تھیں جن کے متعلق کچھ بھی بتا نا دشوار ہوگا لیکن ان رپورٹس کی وجہ سے وزیر اعظم کو یوں محسوس ہوتا تھا کہ شاید آئی ایس آئی ان کو تحفظ دے گی ۔
انہوں نے کہا کہ گو کہ ٓٓئی ایس آئی نے انہیں تحفظ نہیں دیا تاہم انہیں نقصان بھی نہیں پہنچایا ۔ نجم سیٹھی نے بتایا کہ وزیر اعظم کو علم ہوا تھا کہ آئی ایس آئی کی تیار کردہ رپورٹ وزیر اعظم کے حق میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ اس اُلجھن سے بچنے کے لیے ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کے عہدے کے لیے لیفٹننٹ جنرل رضوان اختر کی جگہ کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کے نام کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…