ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاک فوج میں تقرریاں اور تبادلے،ڈی جی آئی ایس آئی اورڈی جی آئی ایس پی آرتبدیل

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاک فوج میں کورکمانڈرپشاور، کورکمانڈربہاولپور اورڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلوں سمیت اعلیٰ سطح پرنئی تقرریاں اورتبادلے کردیئے گئے ہیں۔اتوارکوآئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبرکوچیف آف جنرل سٹاف ،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اخترکوپریذیڈنٹنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی جبکہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے موجودہ پریذیڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل نذیربٹ کو کورکمانڈرپشاور(11کور)،موجودہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈایوالیویشن، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کوجی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تعینات کیاگیاہے،انہیں جون 2012ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں اورستمبر2015میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پرترقی دی گئی تھی۔حال ہی میں ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کوجی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل کمیونیکیشن اینڈآئی ٹی،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل قاضی اکرام کوجی ایچ کیومیں چیف آف لاجسٹک سٹاف ،حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کوکورکمانڈربہاولپور(31کور)، حال میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل محمدافضل ڈی جی ایف ڈبلیو اوکی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے جبکہ حال ہی میں ترقی پانیوالے لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کوچیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلاتعینات کیاگیاہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…