منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

نیوزگیٹ سکینڈل ،تحقیقاتی کمیٹی بن گئی ،سربراہ کون ہے ،کس کس ادارے نمائندے شامل ہیں ؟بڑی خبرآگئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی سلامتی سے متعلق ڈان میں شائع ہونے والی خبرکی تحقیقات کے لئے نکوائری کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے،کمیٹی کی سربراہی جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کریں گے۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے کی تحقیقات کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے کمیٹی کے اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق جسٹس ریٹائرڈ عامر خان رضا کمیٹی سربراہی کریں گے۔

جب کہ کمیٹی میں حساس اداروں آئی ایس آئی ،آئی بی اور ایم آئی سے تعلق رکھنے والے ایک ایک افسر کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے گا جو کہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر تحقیقات میں معاونت کریں گے اور کمیٹی کو حقائق پیش کریں گے۔اس کے علاوہ کمیٹی میں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ طاہر شہباز، ڈائریکٹر ایف آئی اے عثمان انور ، اور محتسب اعلیٰ پنجاب نجم سعید بھی بہ طور رکنِ کمیٹی خدمات انجام دیں گے اور حساس نوعیت کے معاملے پر اپنی پیشہ ورانہ تجاویز اور رائے دیں گے۔

واضح رہے کہ تحقیقاتی کمیٹی قومی سلامتی سے متعلق خبر لیک ہونے پر اس میں ملوث افراد سے تفتیش کرے گی، شفاف تحقیقات کے لیے حکومت پہلے ہی اپنے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کو عہدے سے فارغ کر چکی ہے جب کہ کمیٹی کی تحقیقات کی روشنی میں مزید کارروائی بھی کی جائے گی۔انکوائری کمیٹی کے سربرا جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا 1981 سے 1991 تک لاہور ہائی کورٹ کے جج رہے ہیں اور آج کل ایک معروف تعلیمی ادارے میں بہ طور لاء پروفیسر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…