بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے بعد پیپلز پارٹ نے بھی حکومت کیلئے سخت مشکلات کھڑی کر دیں۔۔۔تہلکہ خیز خبر آ گئی

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آئی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے وزیراعظم نوازشریف اور وزیرداخلہ چوہدری نثار استعفیٰ دیں،وزیراعظم کے سامنے چار مطالبات رکھے ہیں اگر نہ مانے گئے تو قبل ازوقت انتخابات مہم چلاؤنگا،جو کچھ ہورہا ہے بہت دکھ ہورہا ہے لیکن پاکستان کھپے کھپے،وزیرداخلہ طالبان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ان کے ساتھ فوٹو سیشن کراتے ہیں،ڈاکٹر عاصم وزیرداخلہ کا اور کراچی کا میئر نوازشریف کا قیدی ہے۔اتوار کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سانحہ کوئٹہ کے زخمیوں کی عیادت کرنے کیلئے کوئٹہ اسپتال آمد ہوئی،جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کی سول ہسپتال آمد پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کوئٹہ سول ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان اور بلوچستان کی عوام کا دکھ ایک ہی ہے۔بلاول بھٹو اپنی ماں کی شہادت کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے،مجھے اپنی والدہ کی ایک ایک بات یاد ہے ۔مجھے جو کچھ ہورہا ہے بہت دکھ ہورہا ہے،کھپے کھپے پاکستان ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی عوام کا دکھ سمجھتا ہوں،بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ایک ہی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،بلوچستان حکومت ایک سڑک تک نہیں سنبھال سکتی،ہمیں شریفستان،(ن) لیگ اور وزیرداخلہ کی ضرورت نہیں ،میری بہت پہلے کی خواہش تھی کہ میں بلوچستان آؤں،وزیرداخلہ طالبان کے ساتھ فوٹو سیشن کرا رہے ہیں اور ڈاکٹر عاصم چوہدری نثار کا قیدی ہے اور وزیرداخلہ خود طالبان سے ملاقاتیں کر رہا ہے،ہماری سکیورٹی فورسز بہادی سے دہشتگردوں سے لڑ رہی ہیں،کراچی میں جو بھی واقعہ ہوا تو (ن) لیگ نے مطالبہ کیا کہ قائم علی شاہ مستعفیٰ ہوں ،دہشتگردوں کیخلاف غیرت مند اور وفادار لوگ لڑنے کیلئے تیار نہیں ہیں،چوہدری نثار علی خان نے ہمیں نشانہ بنانے میں اپنا فائدہ سوچا ہے۔انہوں نے کہاکہ میرے،ایان علی،اعتزاز کیخلاف بات کرنا ہو تو پریس کانفرنس کرتے ہیں جب دہشتگردی کا واقعہ ہوتا ہے تو چپ ہوجاتے ہیں،عمران خان کٹھ پتلی بننا چاہتے ہیں یہ اس کی عادت میں شامل ہے،چیف آرمی سٹاف نے سیاست میں مداخلت نہیں کی،جمہوریت ہی اس وقت ملک کا واحد راستہ ہے کیونکہ جمہوریت احتساب کے بغیر نہیں چل سکتی،دھوم دھڑکا،دھمکیاں،عمران خان پریشان ہوکر گھومتے رہیں گے،اس وقت عمران خان کو کوئی سہارا نہیں مل رہا ٹائم ضائع کر رہے ہیں اور ایمپائر کی انگلی نہ اٹھنے سے خان صاحب کو خاصی پریشانی ہے اور ان کی بدقسمتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…