پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’تگڑے میچ کا تگڑا پلان ‘‘ پاکستان تحریک انصاف نے ہنگامی بنیادوں پر کیابڑا فیصلہ کر لیا ؟ بڑی خبر

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین رہنمائوں کا ہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےساڑھے 12بجے تمام سینئر رہنمائوں کاہنگامی بنیادوں پر اجلاس طلب کر لیا ہے ، جس میں 2نومبر کے دھرنے پر غور و فکر کی جائے گی اور حتمی پلان ترتیب دیا جائے گا۔ اجلاس میںشاہ محمود قریشی ، جہانگیر ترین ، اسد عمر ، شیریں مزار ی ، علیم خان اور نعیم الحق شرکت کریں گے۔ یا درہے کہ اس سے قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی والا ٹریلر اور نیٹ پریکٹس تھی اصل میچ تو 2 نومبر کو ہو گا ‘ 2 نومبر کو سونامی کو کوئی نہیں روک سکے گا ‘ ساری پولیس کو بھگا دیں گے ‘ یہ جمہوریت نہیں نواز شریف کی آمریت ہے ‘ 2 نومبر کو بتائیں گے جمہوریت کیا ہوتی ہے ‘ 2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پر امن احتجاج ہو گا۔ ہفتہ کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تحریک انصاف کے کارکنوں جنہو ں نے بنی گالہ کے باہر رات گزاری ان سے ملاقات کی جس میں تحریک انصاف کے حوصلے کی تعریف کی اور یقین دلایا کہ مشکل کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ عمران خان نے منتظمین کو کارکنوں کی ضروریات کا خیال رکھنے کی ہدایات دیں۔ اس موقع پر عمران خان نے پاکستان چوک پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے پکڑا نہیں جانا 2 نومبر کے سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا اور 2 نومبر کو ساری پولیس کو بھگا دیں گے۔ عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پکڑے نہیں جانا آپ بس گرفتاریوں سے بچیں۔ راولپنڈی میں ٹریلر تھا میچ 2 نومبر کو ہو گا۔ یہ جمہوریت نہیں نواز شریف کی آمریت ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ 2 نومبر کو اسلام آباد کو بند نہیں کیا جائے گا پر امن احتجاج کیا جائے گا۔ کل جو ہوا وہ نیٹ پریکٹس تھی اصل میچ تو 2 نومبر کو ہو گا۔ 2 نومبر کو نواز شریف کو بتائیں گے کہ جمہوریت کیا ہوتی ہے۔ اوپر سے نیچے آنے والی سونامی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ پولیس غیر قانونی طریقے سے ہمارے کارکنوں کو پکڑ رہی ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…