آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور تحریک انصاف کی قیادت کواسلام آبادبندکرنے سے روک دیاہے جبکہ اس بارے میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو31اکتوبرکوعدالت نے طلب بھی کرلیاہے ۔تاہم دوسری طرف عمران خان کے قانونی مشیروں نے تحریک انصاف کے سربراہ کومشورہ دیاہے کہ وہ عدالت کے سامنے پیش نہ ہوں کیونکہ وہ اے ٹی سی کے کئ مقدمات میں بھی مطلوب ہیں جس کے پیش نظرآپ کوگرفتارکیاجاسکتاہے ۔عمران خان کوقانونی مشیروں نے مشورہ دیاہے کہ وہ عدالت میں نہ ہوں ورنہ گرفتاری ہوئی توبعد میں حکومت اس معاملے کولٹکادے گی اورآپ کی ضمانت ہونامشکل ہوجائے گی ۔تحریک انصاف کے قانونی مشیروں نے اسلام آبادہائیکورٹ کاحکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کابھی فیصلہ کرلیاہے ۔