بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

حکومت نے اپنا آخری پتہ پھینک دیا۔۔ اسلام آباد میں شدید ہلچل ۔۔ بڑی پابندی لگا دی گئی

datetime 27  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کا 2نوومبر دھرنا جوں جوں قریب آتا جا رہے ہے ویسے ویسے سیاسی گہما گہمی شدید ہو تی جا رہی ہے ۔ ایک طرف تحریک انصاف تو دوسری طر ف حکمران جماعت مسلم لیگ ن ۔ اب سیا سی منظر نامے میں نئی تبدیلی یہ آئی ہے کہ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد م دفعہ144نافذ کر دی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں دفعہ 144دو ماہ کیلئے نافذ کی گئی ہے ۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کو رٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد بند کرنے سے روک دیا۔دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ہدایات جاری کیں کہ شہر میں کوئی کنٹینر نہ لگے ، سڑکیں بند نہ ہوں، کوئی امتحان ری شیڈول نہیں ہوگا، اسکول کھلے رہیں گے، امپائرصرف پاکستان کی عدالتیں ہیں یہ سب پر واضح ہونا چاہیے۔پی ٹی آئی کا دھرنا روکنے کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عمران خان کو 31اکتوبر کو طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے کے پیش نظر حکومت کی جانب سے پولیس کوصورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کا حکم دیدیا گیا نجی ٹی وی کے مطابق وزیرداخلہ چودھری نثارکی زیرصدارت پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبرکو ہونے والے دھرنے پرسیکیورٹی پلان کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں راولپنڈی اوراسلام آباد کے پولیس حکام نے شرکت کی ٗ دھرنے اور شہر کو بند کر نے سے روکنے کی حکمت عملی پرغور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پولیس اہلکاروں کو صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنے کاحکم دیدیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…