اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف ، نواز شریف کرپشن کرکے پھنسنے لگتے ہیں تو کس کو آگے کرکے خود کو بچا لیتے ہیں؟

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خا ن نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوئی تو سیاست چھوڑ دونگا‘ بتائیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے بنی ہیں‘ جاوید صادق کو شہباز شریف کا دست راست قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی نیا کنٹریکٹ آتا ہے تو جاوید صادق کو آگے کردیتے ہیں‘ جاوید صادق کو دس سے پندرہ کروڑ ملتے ہیں باقی دونوں بھائیوں کی جیب میں جاتے ہیں‘ ملتان تا سکھر موٹر وے میں سے 15 ارب روپے کمیشن لیا گیا‘ 26 ارب 55کروڑ کی کرپشن صرف چار منصوبوں میں ہوئی ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھ پر کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دونگا لوگ اب ان کی کرپشن ی داستانیں سنا رہے ہیں ایک فیکٹری سے تیس فیکٹریاں کیسے لگ گئیں جاوید صادق شہباز شریف کا دست راست ہے جاوید صادق سرمایہ کاروں کو کنٹریکٹس دیکر کمیشن لیتے ہیں۔
جاوید صادق کینیڈا کا شہری ہے حکمران جاوید صادق سے مل کر کمیشن لے رہے ہیں اور کنٹریکٹ پر حکومت کو کمیشن دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاوید صادق کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر کنٹریکٹ دیا گیا قائد اعظم سولر پارک میں انہیں سات فیصد کنسلٹنس کا کنٹریکٹ ملا ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کرنا قانونی ہے دونوں بھائیوں کیلئے کرپشن کیخلاف احتجاج کرنان غیر قانونی ہے ملتان سکھر موٹر وے پندرہ ارب روپے کی کمیشن لی گئی ہمارے پاس کنٹریکٹس کی کاپیاں اور ان کی تصاویر ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ جاوید صادق وزیراعلیٰ پنجاب کے فرنٹ مین ہیں دو نومبر سے پہلے حکمرانوں کے مزید ثبوت لائیں گے عمران خان نے کہا کہ لوگ اب ان کی کرپشن کی داستانیں سنا رہے ہیں جب بھی نیا کنٹریکٹ کرتے ہیں تو جاوید صادق کو آگے کردیتے ہیں جاوید صادق کنٹریکٹس میں کمیشن لیتے ہیں کیونکہ وہ ہر فن مولا ہیں۔ آئی ایم ایف کی سربراہ نے بھی کہا کہ ملک سے کرپشن ختم کرنا ہوگی دو نومبر تک کئی دھماکے کریں گے جاوید صادق کو صرف پندرہ سے بیس کروڑ ملے ہونگے اور باقی رقم ان کی جیبوں میں گئی ہوگی انہوں نے کہا کہ دو نومبر کو کرپشن کے خلاف جنگ ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…