اسلام آباد(ایکسکلوژ و رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی نے اہم انکشاف کر دیا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مارک گرانٹ لائل پاکستان میں بڑے عرصے بعد آئے ہیں۔ ان کی آمد اچانک ہوئی ہے اور میڈیا کو بھی نہیں پتہ۔ سینئر صحافی رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس وقت مار گرانٹ لائل بہت بڑی پوزیش پر براجمان ہیں۔ مارک گرانٹ لائل برطانوی حکومت کے نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر ہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ مارک گرانٹ لائل کے دورہ پاکستان میں بہت سے موضوعات پر گفتگو ہوگی ، لیکن ایک ملاقات میں ہونے والی گفتگو کا موضوع سمجھ نہیں آتا کہ مارک گرانٹ لائل جنرل راحیل شریف سے ملاقات میں کیا گفتگو کریں گے؟ ہمیں یہ بتایا جائے گا کہ یہاں نیٹو وغیرہ ہیں تو اس پر بات ہوئی۔ سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ مارک گرانٹ لائل یہاں آکر کچھ ایسا کریں گے کہ سب سیاستدانوں کو ملا کر بیٹھیں اور کوئی نہ کوئی حل نکالا جائے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ مارک کے پاس کوئی نہ کوئی پلان ہوگا۔ ایک بار برطانوی وزیر اعظم نے خود کہا تھا کہ نواز شریف کی ہمارے ہاں بہت بڑی سرمایہ کاری ہے۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ اس موقع پر برطانیہ کبھی یہ نہیں چاہے گا کہ نواز شریف کے اقتدار کو خطرہ ہو اور ایک نئے این آر او کی تیاری کی جا رہی ہے۔