اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا میچ سب سے بڑا ہے ، نہ عمران خان کبھی جھکا اور نہ پاکستانی قوم جھکے گی۔دو قومی نظریے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں، ہم 2نومبر کو کشتیاں جلا کر اسلام آباد پہنچیں گے،تب تک اسلام آباد رہیں گے جب تک نوازشریف تلاشی نہیں دے دیتے،ہم اسلام آباد میں 10لاکھ لوگ لے کر آئیں گے،حکمران پہلے جدہ چلے جاتے تھے،اب نہیں جاسکیں گے،کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے۔آصف زرداری کو ملک کی بڑی بیماری قرار دے دیا۔پیر کوسخا کوٹ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ ہم 2نومبر کو کشتیاں جلا کر اسلام آباد پہنچیں گے،تب تک اسلام آباد رہیں گے جب تک نوازشریف تلاشی نہیں دے دیتے،ہم اسلام آباد میں 10لاکھ لوگ لے کر آئیں گے،حکمران پہلے جدہ چلے جاتے تھے،اب نہیں جاسکیں گے،کرپشن کے بادشاہوں کے خلاف کھڑا ہونے کا وقت آگیا ہے۔آصف زرداری کو ملک کی بڑی بیماری قرار دے دیا۔عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کا میچ سب سے بڑا ہے ، نہ عمران خان کبھی جھکا اور نہ پاکستانی قوم جھکے گی۔دو قومی نظریے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میچ میں نوجوا نوں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا تاہم اسلام آباد میچ پاکستان کے مستقبل کیلئے ہو گا۔زندگی کے 21سال میدان میں گزارے اور بڑ ے بڑے مشکل میچ کھیلے۔آصف زرداری کو ملک کی بڑی بیماری قرار دے دیادیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان ، اسفند یار ولی اور دیگر اپوزیشن رہنما نواز شریف کے ساتھ ہیں تاہم اگر حکمران کرپشن کریں تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف پر ترس آرہا ہے ،دھرنے کے لیے عوام کوتیار کرنے آیا تھا لیکن یہاں عوام پہلے سے تیارہیں۔10 سال پہلے چھوٹا سا کنٹریکٹرامیر مقام آج ارب پتی ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 12واں کھلاڑی قراردیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا نواز شریف کا ساتھ دے رہی ہے۔