اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2اکتوبرکواحتجاج ،عمران خان کہاں جائیں گے ،اہم وفاقی وزیرکی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے جس دن اسلام آباد بند کرنے کا اعلان کیا ،اسی روزالیکشن کمیشن نے انہیںنااہلی ریفرنس کی سماعت کیلئے بلالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، آف شور کمپنی 30 سال تک چھپائے رکھی۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف بھجوائے گئے نااہلی ریفرنس کی سماعت 5رکنی کمیشن 2نومبر کو کرےگا ۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 1997، 2002 اور 2013 کے کاغذات نامزدگی میں بیرون ملک جائیداد کا ذکر نہیں کیا، آف شور کمپنی کو 30 سال تک چھپا کے رکھا، اثاثہ جات کی تفصیلات میں اہلیہ کے نام سے لی گئی بنی گالہ اراضی کو گفٹ ظاہر کیا اور الیکشن کمیشن کے سامنے بدنیتی پر مبنی جھوٹ بولا ۔ عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں طلال چودھری، دانیال عزیز اور محمد خان ڈاہااوردیگر کےریفرنس کی سماعت دونومبر کوکرےگا۔کمیشن نے فریقین کونوٹسز جاری کردیے،جن میں کہاگیاہےکہ عمران خان خود یا ان کےوکیل پیش نہ ہوئے توکمیشن فیصلہ سنادے گا۔جہانگیرترین کےخلاف ریفرنس کی سماعت بھی دونومبرکوہی ہوگی، ان پر زرعی ٹیکس اوربینکوں سے غیر قانونی طور پر معاف کروائے گئے قرضوں کےبارےمیں حقائق چھپانے کاالزامات ہیں۔ یہ ریفرنسز اسپیکرقومی اسمبلی کی طرف سے الیکشن کمیشن کوبھجوائے گئے تھے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے پہلے ہی پیشگوئی کردی تھی کہ عمران خان کو اس دن کہیں اور جانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…