اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

’’ملٹری لیڈر شپ نے نواز شریف کو شٹ اپ کال دیدی‘‘

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ نگار نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی نے کہا کہ ’ڈان‘ کی خبر کے بعد جب حکومت پر پریشر آیا تو حکومت نے کہا کہ ہم نے تو اس کی تردید بھی جاری کر دی ہے۔ مگر اس کے باوجود ڈان کی انتظامیہ اور رپورٹر اپنی خبر پر قائم رہے۔ سینئر صحافی نے انکشاف کیا کہ کل کی میٹنگ میں نواز شریف آرمی کی لیڈر شپ کی دوٹوک بات چیت ہوئی۔ سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ گزشتہ میٹنگ میں ملٹری لیڈرشپ نے تمام شواہد وزیر اعظم نواز شریف کے حوالے کر دئیے ہیں کہ جو آپ نے تردید کی تھی اس کے جواب میں یہ شواہد ہیں۔ ملٹری لیڈر شپ نے نواز شریف کو کہا کہ آپ کا یہ یہ بندہ اس میں ملوث ہے۔ فلاں بندے نے یہ

خبر فیڈ کی، اس میں رپورٹر کا کوئی قصور نہیں اور نہ ہی اخبار کا کوئی قصور ہے۔ ملٹری لیڈر شپ کی جانب سے نواز شریف کو کہا گیا کہ اگر یہ خبر صحیح ہوتی تو بھی ٹھیک تھا لیکن جب یہ موضوع زیر بحث ہے ہی نہیں تو یہ خبر دینے کا مقصد کیا تھا؟ کیا آپ انڈیا کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟عالمی میڈیا، یورپ اور انڈیا سمیت ہمین برا بھلا کہہ رہا ہے۔ اب وہی کام آپ کر رہے ہیں۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ پچھلے تین سالوں میں آرمی لیڈرشپ اور سول لیڈر شپ کی اتنی تلخ میٹنگ کبھی نہیں ہوئی۔ سینئر صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا کہ ملٹری لیڈر شپ کی جانب سے نواز شریف حکومت کو شٹ اپ کال دی گئی ہے۔ صابر شاکر نے کہا کہ ملٹری لیڈر شپ نے حکومت کو واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ یہ جو بیہودہ پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے اسے بند کرو۔ انڈیا کے ساتھ آپ کا پیار محبت ہے، اسے بڑھائیں ضرور لیکن قومی مفادات کے دائرے میں رہ کر۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…