ہفتہ‬‮ ، 10 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کا آئندہ ہفتے ایسا منصوبہ کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کا آئندہ ہفتے ایسا منصوبہ کہ بھارت کی نیندیں اڑ گئیں،اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی،وزیراعظم نے عالمی لیڈروں کوبھی مسئلہ کشمیر پرنوٹس لینے کاکہاتھا،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں، پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہی تھیں۔ ملیحہ لودھی نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل درآمد کیلئے دباؤبڑھارہے ہیں، اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگی، اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل کے لئے ارکان سے مشاورت ہوگی،انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورم پر کوششیں جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بندہونی چاہئیں۔اگلے چند ہفتوں میں سیکیورٹی کونسل ارکان سے مشاورت ہوگیانہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی سے خطے کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بھارتی کشیدگی پرامریکا میں بھی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بانکی مون نے2 پاکستانی فوجیوں کی شہادت پرافسوس کااظہار کیا، بھارت کشیدگی بڑھارہاہے، کشیدگی سے پوری دنیاکے امن کوبھی خطرہ ہے۔
جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل میں مستقل نشستیں بنیادی طور پر قومی نشستیں ہیں۔ اس عالمی ادارے میں کوئی اضافی مستقل نشست نہیں ہونی چاہیے۔ سلامتی کونسل میں اصلاحات کے معاملے پر اقوام متحدہ میں بین الحکومتی بحث کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے کے خلاف پاکستان کا کیس موثر انداز میں پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستقل ارکان کی تعداد بڑھانے سے صرف کچھ ممالک کے ذاتی مفادات کی ہی خدمت ہوگی۔پاکستان مستقل نشستوں کی تعداد بڑھانے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل کو مزید جمہوری بنانے اور زیادہ نمائندگی کے لیے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ توسیع کے لیے کونسل کی نوعیت اور اثر انگیزی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…