جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

کل بھارت میں بند کمرے میں اہم ترین شخصیات کیا خوفناک منصوبہ بنانے جا رہی ہیں ؟ تہلکہ خیز انکشاف

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی ان دنو ں عروج ہے اور بھارت کی جانب سے آئے روز پاکستانی سرحد کیخلاف ورزیاں جاری ہیں ۔ گزشتہ روز بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی سرحد پر حملہ کیا گیا ۔ اور اب ایک بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ 23سو کلومیٹر طویل سرحد کو جلد بند کر دینے کا منصوبہ ہے۔بین الاقوامی سرحد پر بارڈر سیکورٹی فورس اور لائن آف کنٹرول پر فوج اس منصوبے پر عمل کرے گی۔ صرف ایک یا دو پوائنٹس ہوں گے جہاں دستاویزی ثبوت اور سخت چیکنگ کے بعد نقل و حمل کی اجازت ہوگی، جمہ کو جیسلمیر میں اس سلسلے میں بند کمرہ اجلاس ہونے جا رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت پاکستان کے ساتھ 23 سوکلومیٹر طویل سرحد کو جلدبندکرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اس تجویز پرمقبوضہ جموں و کشمیر، پنجاب، راجستھان اور گجرات کے وزرا داخلہ کے ساتھ جمعہ کو جیسلمیر میں ایک بند کمرے کے اجلا س میں بات کریں گے جس میں پاکستان کے حوالےکئی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔صرف ایک یا دو چوکیوں پر دستاویزی ثبوت اور تلاشی کے بعد سامان، ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت کی اجازت ہوگی۔واہگہ اٹاری انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ مرکزی راستہ ہوگا،موجودہ وقت میں کنٹرول لائن پر دو نامزد تجارتی راستے اڑی تا سلام باد اور پونچھ سے راولکو ٹ موجود ہیں۔سرحد پار دیگر راستوں کو بند کرکے سامان اور لوگوں کی نقل و حمل کےلئے ایک سے دو راستوں تک محدود کیا جائے گا۔اخبار لکھتا ہے کہ دیگر راستے بند کرنے سے زیادہ تر اسمگلروں، غیر قانونی تارکین وطن اور عسکر یت پسندوں کا داخلہ بند ہونے میں مدد ملے گی۔ وزارت داخلہ کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ نامزد مقامات میں سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور انہیں اپ گریڈ کیا جائے گا، درست دستاویز اور سفری کاغذات کے بغیر کسی کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے بڑھنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔بھارت کی مرکزی حکومت بین الاقوامی سرحد پرراڈارز، سی سی ٹی وی کیمرے، لیزر باڑ اور موشن سینسر کی تنصیب کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کا مقصد جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے چوبیس گھنٹے نگرانی قائم کرنے اور مستقبل میں پٹھانکوٹ کی طرح کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لئے بھارت کی مغربی سرحد کو سیل کرنے کے لئے ہے۔وزارت داخلہ کے سرحدی مینجمنٹ ڈویژن اور بی ایس ایف کے اعلیٰ حکام کی طرف سے بھی جیسلمیر میں ہونے والے بند کمرہ اجلاس میں شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ بھارت کا جنگی جنون بڑھتاجا رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بھارت بڑے پیمانے پر جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ۔تفصیلات کیمطابق بھارتی ریاست راجستھان میں بھارتی افواج کی تیاریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور تیاریا ں عروج پر ہیں ۔ اطلاع ہے کہ بدھ کے روز بھارتی فوج کی ٹینک کے میزائل بٹالین کو ریاست کے سرحدی علاقوں میں اتار دیا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق میزائل بردار ٹینکوں کی تعداد200کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میںبھارتی افواج نےاپنے ذخیروں کو محفوظ بتانے کے لئے زیر زمین سیف ہائوسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے کہا جا رہا ہے کہ راجستھان کے 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے۔دو ہزار سے زائد خندقوں کو جو مورچوں کے طور سے استعمال میں آئیں گی، تیار کیا گیا ہے۔ راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زائد فوج کو لایا جائے گا نیز باڑ میر پر راج باہینی کو لگا دیا جائے گا کہا جارہا ہے کہ جام نگر اور کچھ کے علاقوں میں بھارتی نیوی کی سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں کہا جارہا ہے کہ راجستھان کے علاقوں میں بھارتی آرمی نیوی اور ایئر فورس کے مشترکہ آپریشن برائے راجستھان کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے گنگا نگر میں گنگا کنال کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…