اسلام آباد(این این آئی)ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں بھارت نے پاکستان کو شواہد فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کردی۔دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی سیکرٹری خارجہ کے 8 ستمبر 2015 کو لکھے گئے خط کے جواب میں بھارتی سیکرٹری خارجہ نے 6 ستمبر 2016 کو خط لکھ کر پاکستان کو شواہد فراہم کرنے پر رضا مندی ظاہر کیجو پاکستان کو ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل کیلئے درکار تھے۔انہوں نے کہا کہ ملکی قانون کے تحت پاکستان میں کیس کے ٹرائل کے لیے ٹھوس شواہد اور استغاثہ کے گواہوں سے جرح کی ضرورت ہے جس کیلئے پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے ایک سال قبل بھارتی ہم منصب کو خط لکھا تھا۔نفیس زکریا نے کہا کہ قانونی ماہرین بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خط کے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔