پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

’’عمران خان مشکلات میں گھر گئے‘‘ ناراض اراکین نے بھی ڈیڈ لائن دے دی

datetime 23  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ نے صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ پرویز خٹک کیخلاف چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے 5 دن کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اور اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی ترجیحات پارٹی منشور سے متصادم ہیں، صوبے میں احتساب کا خواب پورا نہیں ہوا، تمام وسائل چند مخصوص حلقوں میں خرچ ہورہے ہیں، اپنے ممبران کو نظر انداز کرکے ذاتی مفادات کیلئے اپوزیشن کو نوازا جارہا ہے، صوبائی حکومت کی کارکردگی کے باعث پارٹی کا گراف گررہا ہے اور کارکنوں میں مایوسی پھیل رہی ہے اس لئے پارٹی قیادت پانچ دنوں میں وزیراعلیٰ سمیت ناقص کارکردگی کے حامل صوبائی وزراء کیخلاف تادیبی کارروائی کرے، بصورت دیگر ڈیڈ لائن کے بعد نظریاتی گروپ کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض گروپ کا اجلاس پشاور میں پارٹی کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی یاسین خان خلیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں اراکین قومی اسمبلی جنید اکبر خان، ساجد نواز خان، کرنل ریٹائرڈ امیر اللہ مروت، انجینئر داورکنڈی اور خیال زمان اورکزئی، وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سماجی بہبود شکیل خان، سابق مشیر امجد خان آفریدی، رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل، قربان علی خان، پارٹی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین سلیم بابر، جمشید مہمند اور پارٹی کی 2خواتین اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی کے نمائندوں کے علاوہ پشاور، چارسدہ، مردان، سوات، کرک اور بنوں سمیت مختلف اضلاع سے پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ میڈیا کو بتایا گیا کہ آئندہ اجلاس میں مزید تین ایم این ایز اور 7 ایم پی ایز بھی شرکت کریں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…