پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

آ ئین میں تر میم کر کے سیاسی جماعتوں کو مسلح جتھے قائم کرنے کی اجازت دی گئی، سپریم کورٹ

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فوجی عدالتوں اور دیگر معاملات بارے مقدمے کی سماعت شروع ہوئی تو اے کے ڈوگر نے پچھلے روز کے دلائل کا مختصر خاکہ پیش کیا فیصلہ میں کہا گیا آئین کے بنیادی خدوخال کا معاملہ ایک اکیڈمک سوال قرار دیا گیا‘ ہم اکیڈمک کام نہیں کر رہے ہیں ہم پارلیمنٹ کے مستقبل کے اختیارات کا جائزہ لے رہے ہیں کوئی ایسا قانون نہیں بنایا جا سکتا جو فاﺅنڈیشن کے خلاف ہو۔ قانون سازی پاور اور آئینی سازی پاور میں فرق ہے‘ قانون ساز پاور پارلیمنٹ کو قانون بنانے کی اجازت دیتا ہے جبکہ آئین سازی پاور آئین کے تحت کوئی ترمیم کرتا ہے انہوں نے وکلاءمحاذ کیس کا بھی حوالہ دیا۔ یہ طے شدہ ہے۔ آئین کی ترمیم کو آئین ساز پاور قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ آئین میں اس طرح سے الفاظ کا استعمال نہیں ہوا۔ اے کے ڈوگر نے کہا کہ فضل کریم سابق جج نے کتاب لکھی ہے جس میں انہوں نے بھارتی آئین بارے بات کی ہے۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اب جبکہ دونوں میں فرق کر رہے ہیں ہمارا 3 تین طرح کا آئین ہے ایک بھٹو نے بنایا ایک آئین ساز اسمبلی نے بنایا تو اب یہ پاور کہاں سے فرق کریں گے۔ اے کے ڈوگر نے کہا کہ آپ کے منہ میں گھی شکر اور منہ میں خاک‘ آپ پھر ایک اور مارشل لاءکی بات کر رہے ہیں جسٹس سرمد جلال عثمانی نے کہا کہ اگر کوئی اور آ گیا اور اس نے ہم کو مار کر نیا کچھ بنا دیا تو کیا ہو گا۔ اے کے ڈوگر نے کہا کہ اس ملک میں آئین و قانون بھی اسلامی حیثیت میں برقرار رہے گا۔ اس طرح کی کوشش اب نہیں ہو سکتی جسٹس سرمد جلال نے کہا کہ 56‘ 62 کے بعد 73 کے آئین کی کیا ضرورت تھی اگر 1973 کا آئین ہی بہتر تھا تو پہلے دونوں آئین کو غلط قرار دینا ہو گا۔ اگر کوئی آ گیا انہوں نے سارا کا سارا تبدیل کر دیا تو پھر دلائل رہ جائیں گے۔ جسٹس سرمد نے کہا کہ یہ سب نئے آنے والے پر ہے کہ وہ کیا کرے گا؟



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…