منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

فوجی عدالتوں کا قیام عدلیہ کی نہیں حکومت‘ انتظامیہ اور سول اداروں کی ناکامی ہے،سپریم کورٹ

datetime 21  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دہشت گردی کے واقعات کی وجہ سے ملک کے حالات اس نہج پر پہنچ چکے تھے کہ اس کو روکنے کیلئے موثر قانون سازی کی ضرورت تھی اور دہشت گردون کو سخت ترین سزائیں دینا وقت کا اہم تقاضا تھا یا تو اپنے ملک کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے یا پھر ان کے خاتمے کے اقدامات کئے جاتے اس لئے 21ویں ترمیم منظور کی گئی۔ اگر کوئی اور ٹربیونل بھی 21 ویں ترمیم کے تحت وجود میں آتا ہے تو بھی اس کے دائرہ کار کو آرٹیکل 199 کے تحت چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ دہشت گردی مقدمات کا فیصلہ 7 روز میں کیا جاتا ہے۔ ایلیٹ فورم بھی 7 روز میں اس کا فیصلہ کرے گا۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ اور چیف جسٹس سپریم کورٹ ان اپیلوں کے فیصلوں کی مانیٹرنگ کریں گے اور جلد سے جلد نمٹانے کے اقدامات کا خیال رکھیں گے۔ تمام تر گواہوں اور دیگر افسران کا تحفظ کیا جائے گا۔ دہشت گردی عدالتوں اور ہائی کورٹ ججز کو دھمکیاں دی جاتی ہیں ان کی زندگیاں رسک پر ہوتی ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ شہادتیں نہیں آتیں اور ملزمان رہا ہو جاتے ہیں عام حالات میں دہشت گردوں کو سزا دینا بہت مشکل ہے یہ کڑوی دوائی ضرور ہے مگر ہمیں پینا پڑے گی کیونکہ ہم گواہوں‘ ججز سمیت عملے کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتے نہ ہی ججز اپنا فرض ادا کر سکتے ہیں اس لئے فوجی عدالتوں کا قیام ضروری ہے۔ عدلیہ کے متوازی کوئی اور ادارہ نہیں بنایا جا سکتا اس لئے ان عدالتوں کا قیام آرمی ایکٹ کے تحت کیا گیا ہے۔ الیکشن ٹربیونل بھی الگ سے دیئے گئے ہیں جن کو 12ویں ترمیم میں واضح کر دیا گیا ہے۔ یہ ٹربیونلز 3 سال کے لئے بنائے جا سکتے ہیں۔ ٓئینی ترمیم میں بنیادی حقوق کا مکمل تحفظ کیا گیا ہے اور ان کو الگ کر دیا گیا ہے۔



کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…