جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

این آ ر او کیس میں سپریم کورٹ کے قانونی نکات غیر متعلقہ تھے،جسٹس ثاقب نثار

datetime 19  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے ہاں کے بنیادی حقوق قوانین کے تحت دیئے گئے ہیں جبکہ بھارت میں یہ حقوق حقیقت میں دیئے گئے ہیں۔ خالد انور نے کہا کہ اگر کوئی قانون بدنیتی پر مبنی ہو تو عدالت اسے کالعدم قرار دے سکتی ہے۔ صرف ایک پہلو جس کے تحت سپریم کورٹ کے اختیار کو برقرار رکھا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کو کہنا پڑا کہ عدالت اس ڈیکلریشن کو کالعدم قرار دینے کا اختیار رکھتی ہے کیونکہ آئین سازی کی نگرانی کرتی ہے۔ پاکستان میں 5 منٹ میں فیصلہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ڈیکلریشن نہیں بنتا۔ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ باتیں کیا ہو رہی ہیں اور فیصلہ کیا ہو رہا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے 31 (C) مکمل طور پر اڑا دیا کیونکہ اس سے عدلیہ کے اختیارات پر قدغن لگتی تھی۔ جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام بارے 21 ویں ترمیم کے تحت ہم بنیادی آئینی ڈھانچے کا جائزہ لے سکتے ہیں خالد انور نے کہا کہ اس حوالے سے وہ بعد میں بات کریں گے جسٹس آصف کھوسہ نے کہا کہ کیسا ولندا بھارتی کیس میں عدالت نے اس طرح کے کسی اور آئینی ترمیم سے روکنے کے لئے فیصلہ جاری کیا تھا۔ 21 ویں ترمیم میں بھی کسی اور ادارے کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس اقدام کو بذات خود آئین نے کوئی تحفظ نہیں دیا ہے۔ آئین کے تحت تحفظ یا آئین کے از خود تحفظ کا جائزہ لینا ہے۔ 21 ویں ترمیم میں قانون کو تحفظ دینے کی کوشش کی گئی ہے جبکہ 18 ویں ترمیم کا وجود ہی آئین سے ہے۔ خالد انور نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ نے کیسا ولندا کیس میں کہا کہ 31 (c) بنیادی آئینی ڈھانچے کو متاثر کرتا ہے یا نہیں ہم پھر بھی اس کو عدلیہ کی آزادی کے مترادف قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیتے ہیں۔ جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ ہم بھارتی آئین کا سہارا کیوں لے رہے ہیں جس کا ہمارے آئین سے کوئی تعلق نہیں ہے جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ این آر او کے مقدمے میں ہم نے بھی فیصلہ دے دیا اور غیر ضروری طور پر ساڑھے 3 سو صفحے لکھ ڈالے جبکہ حکومت نے تو از خود ہی تسلیم کر لیا تھا کہ یہ این ار آو غلط ہے اور ایسے ایسے قانونی نکات اٹھا دیئے جو غیر متعلقہ تھے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت آج بدھ تک ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…