احتساب عدالتوں سے واپس ہونیوالے ریفرنسز کا مستقبل کیاہوگا؟،ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کردیا

  ہفتہ‬‮ 21 جنوری‬‮ 2023  |  16:45

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالتوں سے واپس ہونے والے ریفرنسز کا مستقبل کیا ہوگا اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے اہم فیصلہ جاری کردیا جس میں کہاگیاہے کہ کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہوجانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں۔

نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے آدم امین چودھری کیس میں فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی ملزم کے خلاف ریفرنس واپس ہوجانے کا مطلب کیس سے اس کی بریت نہیں،نیب کورٹس سے ریفرنس صرف دوسری عدالتوں کو منتقل ہو سکتے ہیں۔نیب قوانین میں ترامیم کے بعد احتساب عدالتوں سے کیسز کی واپسی سے متعلق اہم فیصلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ریفرنس صرف نیب کو واپس کیے جانے کا قانون میں تصور موجود نہیں ہے۔ عدالت نے حکم دیاکہ نیب مقدمات کو دوسری عدالتوں میں منتقل کرنے سے متعلق احتساب عدالتوں کی ہر ممکن مدد کرے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ نیب نئے حقائق سامنے آنے پر ضمنی ریفرنس بھی احتساب عدالت کی اجازت سے دائر کر سکتا ہے۔ اکائونٹس منجمد کرنے کے جاری ہو چکے احکامات بھی اب نئی متعلقہ عدالتیں ہی ختم کر سکتی ہیں۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎