ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

طویل وقفے کے بعد کھانا کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا،تازہ تحقیق

datetime 21  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ماہرین کی جانب سے کی جانے والی ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وزن کم کرنے کے شوقین افراد کی جانب سے ایک سے دوسری غذا میں طویل وقفہ دینے یا پھر تاخیر سے کھانا کھانے سے وزن کم نہیں ہوتا۔زائد الوزن کے حامل افراد عام طور پر ناشتے سے دوپہر کے کھانے اور پھر رات کے کھانے میں طویل وقفہ کرتے ہیں۔

ان کا خیال ہوتا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا وزن نہیں بڑھے گا بلکہ کم ہوگا۔عام افراد کی بھی یہی سوچ ہوتی ہے کہ ایک سے دوسرے کھانے کے درمیان طویل وقفہ ہو تو وزن نہیں بڑھتا تاہم تازہ تحقیق سے معلوم ہوا کہ کھانے میں طویل وقفے سے وزن پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔طبی جریدے جاما میں شائع تحقیق کے مطابق امریکی ماہرین نے کھانے کے وقفے اور وزن میں کمی کے تعلق کو دریافت کرنے کے لیے 547 رضاکاروں پر 6 سال تحقیق کی۔ماہرین نے 18 سے 51 سال کے مرد و خواتین کی تحقیق کے لیے خدمات حاصل کیں اور ساتھ ہی ماہرین نے ان کے قد اور وزن سمیت ان کے نیند کے دورانیے، کھانے کے وقفے اور روز مرہ کی معمولات کا بھی جائزہ لیا۔ماہرین نے تمام رضاکاروں کو ایک ایپلی کیشن دی، جس پر انہیں تمام ڈیٹا شامل کرنے کی ہدایت کی گئی اور ماہرین نے ہر 6 ماہ بعد 6 سال تک ان کے وزن کا جائزہ بھی لیا۔تحقیق میں شامل نصف رضاکاروں میں سے نصف تعداد خواتین کی تھیں اور زیادہ تر افراد کی عمر 51 برس تھی اور وہ زائد الوزن بھی تھے۔

تحقیق سے معلوم ہوا کہ ایک سے دوسرے کھانے کے دوران زیادہ وقفہ دینا وزن میں کمی کا سبب نہیں بنتا۔ماہرین نے بتایا کہ نتائج سے معلوم ہوا کہ کم کھانا کھانے سے وزن میں کمی ہوسکتی ہے، تاہم تاخیر سے کھانا کھانے یا پھر اسے طویل وقفے کے بعد کھانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ماہرین کے مطابق لوگوں کی نیند کا دورانیہ اور ان کا طرز زندگی بھی ون کو کم نہ کرنے کا ایک سبب ہے۔

تاہم ایک سے دوسرے کھانے کے دوران طویل وقفہ دینا اور پھر زیادہ کھانا وزن بڑھنے کا بنیادی سبب ہے۔ماہرین نے بتایا کہ وزن کم کرنے کے شوقین افراد کو یومیہ ایک ہزار کیلوریز کے بجائے 500 کیلوریز پر مشتمل غذائیں کھانی چاہئیں، یعنی انہیں کم غذا کھانی چاہئیے نہ کہ وہ ایک سے دوسرے کھانے کے دوران طویل وقفہ کرنے کے بعد بھرپور غذا کھائیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…