آپ کی امداد کا مستحق دوسرا ادارہغوثیہ کالج مظفرگڑھ ہے‘ یہ 12 سال سے مظفرگڑھ میں چوتھی جماعت سے لے کر ایم اے تک 600 سے زائد غریب‘یتیم اور نادار طلباء و طالبات کو تعلیم‘ کتابیں‘یونیفارم‘ تین ٹائم کھانا‘رہائش‘ سٹیشنری اور علاج معالجہ فراہم کر رہا ہے‘یہ وہ طلباء و طالبات ہیں جو اخراجات اور تعلیمی اسباب نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے تھے‘
ادارے میں طلباء و طالبات کے لیے علوم عصریہ کے ساتھ ساتھ حفظ‘ناظرہ اور علوم شریعہ کی کلاسز کا اہتمام بھی ہے‘بچیوں کے لیے تعلیم کے ساتھ ساتھ سلائی کڑھائی کے ہنر کی تعلیم بھی دی جاتی ہے‘اب تک سینکڑوں یتیم و نادار طلباء و طالبات سند فراغت حاصل کر کے مفید زندگی گزار رہے ہیں‘ادارہ 75 رومز پر مشتمل ہے‘طلباء و طالبات کے لیے الگ الگ کیمپس ہیں اور یہ تمام تر سہولیات سے آراستہ ہے‘
کراچی کے ایک بزرگ حاجی عبدالرزاق صاحب اس ادارے کی مکمل سر پرستی کرتے تھے‘ان کے انتقال کے بعد معروف کالم نگار اور سابق سیکریٹری تعلیم ڈاکٹر صفدر محمود صاحب نے مکمل سرپرستی فرمائی‘ان کے انتقال کے بعد ادارے کے مالی حالا ت بہت پیچیدہ ہیں‘فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے ادارہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور 600 سے زائد یتیم و نادار بچوں کا مستقبل خطرے میں ہے‘ادارے کے ماہانہ اخراجات جن میں راشن‘تنخواہیں‘بجلی کے بلز وغیرہ شامل ہیں 10 لاکھ روپے سے زائد ہیں‘ مخیر حضرات اپنی زکوٰۃ اور صدقات کے ذریعے اس دارے کی معاونت بھی کر سکتے ہیں۔





















































