ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی، جب آدمی گھر آئیگا تو اس کو کونسی چیزیں بتائیں گی کہ اس کے گھر والوں نے اس کے بعدکیا ، کیا؟ نبی کریمﷺ کی ایسی حدیث مبارکہ جس کا جاننا ہر مسلمان کیلئے ضروری ہے

datetime 1  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نبی کریمﷺ نے اپنی امت کو قیامت کے ظہور سے متعلق کئی واضح نشانیاں تعلیم فرمائیں جن کا مقصد امت کو یہ بتانا تھا کہ قیامت انتہائی نزدیک ہے اور وہ اپنے اعمال کے بارے میں اللہ رب العزت کے ہاں جوابدہ ہیں۔حدیث مبارکہ میں موجود ہے کہ رسول کریم ﷺ کی بعثت بارے ایک بھیڑئیے نے ایک یہودی چرواہے کو آگاہ کیا تھا ۔بھیڑئیے نے باقاعدہ کلام کیا

اور یہودی کو نبی کریم ﷺ کی بابت بتایا۔ اس واقعہ کو حضرت ابو سعید خدریؓ اورحضرت ابو ہریرہؓ نے بیان فرمایا ہے ۔ اس واقعہ کو علماء نبوت کے معجزات میں سےبیان کرتے ہیں کیوں کہ بھیڑئے کا انسان سے کلام کرنا حقیقت میں معجزہ ہےجبکہ امام بہقیؒ اور امام احمد ؒ نے روایات کے ساتھ بیان کیا ہے ۔اس حدیث کو امام احمدؒ نے روایت کیا ہے اور امام بن کثیرؒ فرماتے ہیں کہ اس حدیث کو تنہا امام احمد نے روایت کیا ہے اور یہ سنن کی شرائط پر ہے۔حدیث کا مفہوم کچھ یوں ہے کہ ایک یہودی اپنی بکریاںچرا رہا تھا کہ اچانک وہاں بھیڑیا آیا اور اُس کے ریوڑ میں سے ایک بکری کو منہ میں دبوچا اور لے کر جانے لگا۔ چرواہے نے اس بھیڑئیے کا پیچھا کیا۔ یہاں تک کہ اس کے منہ میں دبوچی بکری بازیاب کروانے میں کامیاب ہو گیا۔ بھیڑیا بکری چھن جانے کے بعد ایک ٹیلے پر چڑھ گیا اور وہاں اپنی پشت کے بل گھٹنے اوپر اٹھا کر بیٹھ گیا اور اپنی دم اوپر اٹھا کر کہنے لگا’’ تم نے میرے منہ سے وہ رزق چھین لیا ہے جو اللہ نے مجھے عطا کیا تھا‘‘ اس چرواہے نے کہا ’’ بخدا میں نے آج سا دن پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا کہ بھیڑیا باتیں کررہا ہے‘‘ بھیڑیئے نے جواب دیا’’ اس سے بھی عجیب تربات یہ ہے کہ ایک آدمی (یعنی حضور اکرمﷺ ) دو میدانوں کے درمیاں واقع نخلستانوں (مدینہ ) میں بیٹھا جو کچھ ہو چکا اور جو ہونے والا ہے اُس کے خبریں لوگوں کو دے رہا ہے‘‘ چرواہا یہودی تھا۔

وہ حضورنبی اکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر مشرف بہ اسلام ہوگیا اور پھر اس نے آپ ﷺ کو اس واقعہ کی خبر دی۔حضور نبی اکرم ﷺ نے اس کی تصدیق کی اور پھر فرمایا’’ یہ قیامت سے قبل واقع ہونے والی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔ وہ وقت قریب ہے کہ ایک آدمی اپنے گھر سے نکلے گا ،اس کی واپسی پر اس کے جوتے اور اس کا چابک اسے بتائیں گے کہ اس کے گھر والوں نے اس کے بعد اس کی عدم موجودگ میں کیا افعال سر انجام دئیے ۔‘‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…