دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹبل ایکٹیوٹیز ڈپارٹمنٹ کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل کے مطابق ایک ملک سے دوسرے ملک جانے پر اسی ملک کے حساب سے روزے رکھنا ہو ں گے۔ دبئی اسلامک افئیرز اینڈ چیریٹبل ایکٹیوٹیز ڈپارٹمنٹ کے مفتی اعظم ڈاکٹر علی احمد مشائل رمضان المبارک کے بارے میں باقاعدہ طور پر مختلف موضوعات پر روزہ اور اسکے بارے میں کوئی بھی پریشانی کی صورت اور ان مسائل کے حل کے لیے آن لائن یا معروف اماراتی اخبارات میں قارئین کی طرف سے کیے جانے والے سوالات کے جواب دیتے ہیں ۔
انہوں نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص دبئی میں ہو اور ا سکو دوسرے ملک جانا پڑ جائے ۔ تو اس شخص کو جس ملک میں وہ جا رہا ہو گا اس کے حساب سے روزوں کی پابندی کرنا ہو گی۔ اگر اس ملک میں اس کے تیس روزے ہو بھی چکے ہوں تب بھی اسے اس ملک کے حساب سے روزہ رکھنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ شہری کو اس ملک کے اسلامی قوانین کی ہر صورت پاسداری کرنا ہو گی۔چا ہے اسکے روزے انتیس بن رہے ہوں ےا اکتیس۔ دیکھنے میں آےا ہے کہ جب غیر ملکی شہری عید سے چند روز قبل اپنے آبائی وطن جاتے ہیں تو چونکہ ان کے روزے عرب ممالک کے حساب سے پو رے ہو جاتے ہیں لیکن پھر ان افراد کو چاہیئے کہ وہ جس ملک میں اس وقت موجود ہوں اس کے حساب سے روزے رکھیں۔ اس میں ہو سکتا ہے ان کے روزے 31ہو جائیں لیکن ایسا کرنا ہی بہتر ہے۔