بیجنگ(این این آئی)چینی سائنسدانوں اور ریلوے انجینئرز نے نقل و حمل کی دنیا میں ایک نیا عالمی ریکارڈ قائم کرتے ہوئے انتہائی کم دبا والی سرنگ میں چلنے والی جدید مقناطیسی ٹرین کا کامیاب آزمائشی سفر مکمل کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی چین کے صوبے شانشی میں قائم خصوصی تجرباتی ٹریک پر اس ٹرین نے ایک ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ کی حیران کن رفتار حاصل کر کے ہوائی جہاز کی رفتار کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ منصوبے کے نگران انجینئر کا کہنا تھا کہ مقناطیسی کشش اور جدید ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے امتزاج سے تیار کی جانے والی یہ ٹرین نہ صرف آواز کی رفتار کے قریب سفر کرتی ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے بھی مکمل پاک ہے۔ ٹیکنالوجی ماہرین نے اس پیش رفت کو مستقبل کے تیز ترین زمینی سفر میں ایک بڑا انقلاب قرار دیا ہے۔



















































