جمعہ‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2026 

جنس تبدیلی کی مخالفت، نابالغ بیٹے نے چیٹ جی پی ٹی سے معلومات لے کر ماں کو قتل کردیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2026 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھن میں خاندانی تنازع اور جنس کی تبدیلی کی مخالفت کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا،

ملزم نے پہلے ہی چیٹ جی پی ٹی سے سزائوں سے متعلق معلومات جمع کی ہوئی تھیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ملزم خود کو لڑکی تسلیم کرتا تھا اور جنس تبدیلی کی سرجری کروانا چاہتا تھا جبکہ اس کی ماں اور اہلخانہ سرجری کے بجائے طبی اور نفسیاتی کونسلنگ پر زور دے رہے تھے۔پولیس کے مطابق اسی بات پر دونوں کے درمیان طویل عرصے سے تنازع چلا آ رہا تھا۔پولیس کو ملزم کی ڈائری سے قتل کی منصوبہ بندی کے شواہد ملے ہیں، جس میں رینچ، مرچ پاڈر اور گرم پانی کے استعمال کا ذکر لکھا ہوا تھا۔ ملزم جمعرات کے روز گھر پہنچا اور بحث بڑھنے پر ماں کے سر پر وزنی رینچ سے متعدد وار کیے۔

شدید زخمی ہونے سے خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ واقعے کے بعد ملزم نے خود ہی پولیس کو فون کر کے اطلاع دی اور پولیس کے پہنچنے پر جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس تفتیش میں سنسنی خیز انکشاف ہوا کہ ملزم نے جرم کرنے سے پہلے مصنوعی ذہانت کے ٹول ‘چیٹ جی پی ٹی’ کا استعمال کر کے نابالغ ملزمان کے قانونی عمل، پولیس کارروائی اور سزاں سے متعلق معلومات جمع کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…