جمعرات‬‮ ، 29 جنوری‬‮ 2026 

بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا، بنگلادیش نے انڈین اکنامک زون منصوبہ ختم کر دیا

datetime 28  جنوری‬‮  2026 |

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلادیش نے چٹاکانگ میں قائم کیے جانے والے انڈین اکنامک زون کے منصوبے کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کی جگہ ڈیفنس اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بنگلادیش اکنامک زونز اتھارٹی کے ایگزیکٹو چیئرمین چوہدری عاشق محمود بن ہارون نے ڈھاکا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ یہ فیصلہ اتھارٹی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں کیا گیا۔ انہوںنے بتایاکہ چٹاکانگ میں انڈین اکنامک زون کیلئے مختص زمین کو اب دفاعی اقتصادی زون کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔چوہدری عاشق محمود نے کہا کہ اس فیصلے کا مقصد بنگلادیش کی فوجی اور دفاعی صنعت میں مقامی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہتھیاروں اور دفاعی ساز و سامان کی تیاری سے متعلق طویل عرصے سے مشاورت جاری تھی، کیونکہ ان مصنوعات کی عالمی سطح پر بھی طلب موجود ہے اور بنگلادیش کو اپنی دفاعی ضروریات خود پوری کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ اس منصوبے پر آرمڈ فورسز ڈویژن، وزارت دفاع اور چیف ایڈوائزر کے دفتر کے درمیان پہلے ہی مشترکہ طور پر کام ہو رہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 850 ایکڑ خالی زمین کی نشاندہی کی جا چکی ہے، جو گزشتہ سال جون تک انڈین اکنامک زون کیلئے مختص تھی، تاہم بعد میں اس منصوبے کو منسوخ کر دیا گیا۔چوہدری عاشق محمود نے کہا کہ دفاعی اقتصادی زون کے قیام کے لیے بنگلادیش اپنے دوست ممالک سے بھی مشاورت کر رہا ہے، تاہم اس وقت یہ کہنا ممکن نہیں کہ کون سا فوجی ساز و سامان تیار کیا جائے گا، کیونکہ اس کا فیصلہ طلب اور ملکی ضروریات کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔



کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…