جمعہ‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2025 

بجلی کے کھمبے دیوہیکل جانور میں تبدیل

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسٹریا نے ایک منفرد منصوبے کے تحت بجلی کے روایتی کھمبوں کو فن، فطرت اور جدید انجینئرنگ کے حسین امتزاج میں تبدیل کرنے کی شروعات کر دی ہے۔ اس منصوبے کے تحت اب ملک بھر میں بجلی کے کھمبے دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی شکل میں دکھائی دیں گے۔’’دی آسٹرین پاور جائنٹس‘‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا یہ منصوبہ آسٹریا کے انفراسٹرکچر کو نیا اور تخلیقی رنگ دینے کی ایک بڑی کوشش ہے۔ اس کے ذریعے بجلی کی ترسیل کے نظام کو قدرتی ماحول سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، تاکہ یہ منظر نہ صرف فنی طور پر دلکش لگے بلکہ فطرت کے ساتھ توازن بھی برقرار رہے۔ابتدائی مرحلے میں دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں — ایک ’’اسٹارک‘‘ (Stork) کے پرندے کی شکل میں، جو برجن لینڈ کے علاقے میں ہر سال آنے والے مہاجر پرندوں کی علامت ہے، اور دوسرا ’’سٹیگ‘‘ (Stag) یعنی بارہ سنگھا ہرن کے مجسمے کے طور پر، جو زیریں آسٹریا کے سرسبز جنگلات کی نمائندگی کرتا ہے۔

یہ انوکھا منصوبہ آسٹریا پاور گرڈ (APG) اور معروف ڈیزائن فرم میسل آرکیٹیکٹس کے اشتراک سے تیار کیا جا رہا ہے۔ فی الحال یہ دونوں مجسماتی کھمبے آزمائشی مرحلے میں ہیں تاکہ ان کی ساختی مضبوطی، برقی تحفظ اور پائیداری کو پرکھا جا سکے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ان مجسماتی کھمبوں کے نمونے سنگاپور کے ریڈ ڈاٹ میوزیم میں اکتوبر 2026 تک نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ یہ ڈیزائن پہلے ہی ’’ریڈ ڈاٹ ڈیزائن ایوارڈ 2025‘‘ جیت چکا ہے، جو الیکٹریفیکیشن اور ڈیکاربونائزیشن کیٹیگری میں دیا گیا۔منصوبے کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بجلی کی لائنیں اردگرد کے قدرتی مناظر کے ساتھ ہم آہنگ ہوں، مقامی سیاحت کو فروغ ملے، اور توانائی کے منصوبوں کے لیے عوامی پذیرائی میں اضافہ ہو۔آسٹریا پاور گرڈ کے مطابق، ’’یہ فطرت سے متاثر ڈیزائن نہ صرف ماحول دوست انفراسٹرکچر کی نئی علامت بنے گا بلکہ مقامی معیشت، سیاحت اور عوامی شمولیت کو بھی مضبوط کرے گا۔

‘‘اگلے مرحلے میں حکام کا ارادہ ہے کہ آسٹریا کی تمام نو ریاستوں — برجن لینڈ، کیرنتھیا، زیریں اور بالائی آسٹریا، سالزبرگ، اسٹائریا، ٹائرول، فورآرلبرگ اور ویانا — کے لیے الگ الگ جانوروں کے ڈیزائن تیار کیے جائیں جو ہر علاقے کی ثقافت اور قدرتی پہچان کی نمائندگی کریں۔یہ تخلیقی منصوبہ اس وژن کے ساتھ آگے بڑھایا جا رہا ہے کہ مستقبل میں بجلی کے یہ ’’جانور نما کھمبے‘‘ نہ صرف توانائی کے نظام کا حصہ ہوں گے بلکہ آسٹریا کی شناخت اور سیاحتی کشش کا ایک نیا نشان بھی بن جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…