ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے حج عازمین کیلئے بڑی شرط کا اعلان کر دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سعودی حکومت نے حج 2025 کے لیے ایک نئی لازمی شرط کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت تمام عازمین حج کو میننجائٹس ویکسین لگوانا ضروری ہوگا۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق، ملکی اور غیرملکی عازمین دونوں کو ویکسینیشن کرانا ہوگی، بصورت دیگر انہیں حج کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین کے بغیر کسی بھی شخص کو حج پیکج بک کرنے یا رجسٹریشن کرانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ اقدام دوران حج متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ وزارت نے واضح کیا کہ میننجائٹس ایک سنگین بیماری ہے جو رش والی جگہوں پر تیزی سے پھیل سکتی ہے، اور حج جیسے بڑے اجتماع کے دوران اس سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے۔

سعودی حکومت کا یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب حج 2025 کی تیاریوں کا آغاز ہو چکا ہے اور مختلف ممالک کے ساتھ حج معاہدے طے پا رہے ہیں۔ عازمین حج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ویکسین وقت سے پہلے لگوالیں تاکہ ان کی رجسٹریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…