کینبرا(این این آئی )ایک آسٹریلوی جوڑے کو چھٹیاں گزارنے کے لیے میلبرن سے دوحہ جاتے ہوئے طویل مسافت کی پرواز کے دوران کمبل میں لپٹی ہوئی لاش کے ساتھ بٹھا دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاش کے ساتھ طویل ہوائی سفر کرنے والے شخص مچل رنگ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ گزشتہ ہفتے میلبرن سے دوحہ جانے والی 14 گھنٹے کی پرواز کے دوران ایک مسافر خاتون کی موت واقع ہو گئی تھی۔
آسٹریلوی میڈیا سے بات کرتے ہوئے مچل رنگ نے بتایا کہ خاتون کی موت کے بعد اس کی لاش کو بزنس کلاس کی جانب لے جانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کافی وزنی خاتون تھیں، جب ایئر لائن کے اسٹاف نے دیکھا کہ میرے پاس ایک سیٹ خالی ہے تو فلائٹ کے عملے نے لاش کو ہمارے پاس بٹھا دیا اور اسے کمبل سے ڈھک دیا۔