کینبرا(این این آئی)آن لائن ڈیٹنگ سائٹس کی مدد سے جیون ساتھی تلاش کرنے کی کوشش میں 57 سالہ آسٹریلوی خاتون 7 لاکھ 80 ہزار آسٹریلوی ڈالر13 کروڑ 90 لاکھ روپے سے محروم ہو گئی۔بھارتی ٹی وی کے مطابق اینیٹ فورڈ نامی خاتون نے اپنی 33 سالہ شادی ختم ہونے کے بعد نئے جیون ساتھ کی تلاش کے لئے آن لائن ڈیٹنگ سائٹ پلینٹی آف فش سے مددلینے کی کوشش کی جہاں ان کی ملاقات ولیم نامی شخص سے ہوئی۔ کچھ ماہ تک روابط رکھنے کے بعد ولیم نے ان کو بتایا کہ کوالالمپور میں اس کے دفتر کے باہر جھگڑے کے دوران اس کا پرس چوری ہو گیا ہے اور اسے فوری اخراجات کے لئے 5 ہزار ڈالر کی ضرورت ہے جو اینیٹ نے اسے دے دیئے۔
اس کے بعد ولیم کے مطالبات میں اضافہ ہونے لگا اور اس نے کہا کہ چونکہ اس کے پرس میں اس کے اے ٹی ایم کارڈز بھی تھے اور وہ اپنے اکائونٹس تک رسائی کے قابل نہیں رہا اور اسے ہسپتال کے بلوں، ہوٹلوں میں قیام اور اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے لئے اضافی رقم کی ضرورت ہے۔اینیٹ فورڈ کے مطابق طویل بحث مباحثے کے بعد ولیم نے اسے اپنی مدد کرنے پر قائل کر لیا اور اس سے تین لاکھ آسٹریلوی ڈالر بٹورنے میں کامیاب ہو گیا۔ اینیٹ فورڈ کے مطابق اس نے پولیس سے ولیم کے خلاف شکایت کی تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ اینیٹ فورڈ نے 2022 میں فیس بک کے ذریعے جیون ساتھ کی تلاش کی نئی