بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں آج سے شدید برفانی طوفان کی پیشگوئی، 5 دن کا الرٹ جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )برطانیہ میں برفانی طوفان کے اثرات ظاہر ہونے کا امکان ہے جس کے نتیجے میں محکمہ موسمیات نے 5 دن کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آج شدید موسمی حالات کے حوالے سے امبر وارننگ بھی جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق طوفان “ایووین” کے باعث تیز ہوائیں اور شدید بارشیں متوقع ہیں۔برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئرش سمندر کے ساحلی علاقوں میں 90 میل فی گھنٹہ (145 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس میں 60-70 میل فی گھنٹہ (97-113 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔

اس دوران، برطانیہ کے مشرقی حصوں میں شدید بارشیں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری بھی ہو سکتی ہے۔میٹ آفس نے بتایا ہے کہ برطانیہ کے 76 شہروں میں بجلی کی بندش اور موبائل فون کے سگنلز کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے سروس معطل ہو سکتی ہے۔اس کے علاوہ، ریل، ہوائی اور فیری سروسز بھی متاثر ہو سکتی ہیں، اور سڑکیں و پل بند ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ 70 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے برفانی ہوائیں تباہی مچا سکتی ہیں، جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔ عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…