اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

ہاسٹل کے باتھ روم میں طالبات کی نازیبا ویڈیوز کی ریکارڈنگ کا انکشاف

datetime 3  جنوری‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میدچل(این این آئی)بھارتی ریاست تلنگانہ کے شہر میدچل میں سی ایم آر انجینئرنگ کالج کی طالبات نے گرلز ہاسٹل کے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ کی موجودگی پر شدید احتجاج ریکارڈ کروایا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گرلز ہاسٹل میں اس وقت ہنگامہ کھڑا ہوگیا جب کچھ طالبات نے باتھ روم میں خفیہ کیمرہ نصب ہونے کا انکشاف کیا، طالبات کے مطابق باتھ روم میں ان کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کی گئی۔احتجاج کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران باتھ روم میں 300 کے قریب ویڈیوز ریکارڈ کی گئیں جس میں ہاسٹل کے عملے کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔کالج انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سیکڑوں طالبات نے احتجاجی دھرنا بھی دیا۔ تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکیاں زمین پر بیٹھ کر ہمیں انصاف دو کے نعرے لگا رہی ہیں۔تصاویر اور ویڈیوز میں پولیس اہلکاروں کو بھی موقع پر دیکھا جا سکتا ہے جنہوں نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

ایک طالبہ کے والدین نے بتایا کہ ہمیں گزشتہ رات ہماری بیٹی کا فون آیا اور وہ رو رہی تھی، بیٹی نے نازیبا ویڈیوز کے بارے میں بات کی، ہم اپنی بیٹیوں کی حفاظت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کے بارے میں اس طرح کا کچھ بھی برداشت نہیں کر سکتے، ہم یہاں انتظامیہ سے بات کرنے آئے ہیں۔ادھر، اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس سرینواس ریڈی نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکیوں نے ہاسٹل کے باتھ روم میں پرائیویٹ ویڈیوز کی ریکارڈنگ پر تشویش کا اظہار کیا۔سرینواس ریڈی نے کہا کہ ہم نے ان کی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے، انہیں ہاسٹل کے عملے کے پانچ ارکان کے ملوث ہونے کا شبہ ہے، ہم باتھ روم کی کھڑکی پر پائے جانے والے فنگر پرنٹس کی تصدیق کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پہلے ہی پانچوں ملزمان کے فون چیک کر چکے ہیں تاہم کوئی ویڈیو نہیں ملی، فونز کو فرانزک لیب بھیج دیا گیا ہے تاکہ اس بات کی جانچ کی جا سکے کہ آیا کوئی ویڈیو ڈیلیٹ کی گئی ہے یا نہیں۔



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…