منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

رواں برس کا انتخابی میلا امریکی تاریخ کا سلسلہ مہنگا الیکشن رہا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں صدارتی انتخاب کی دھوم پوری دنیا میںرہی۔رواں برس کا انتخابی میلا امریکی تاریخ کا سلسلہ مہنگا الیکشن رہا جس میں امیدواروں نے انتخابی مہم پر مجموعی طور پر تقریباً 16 ارب ڈالر خرچ کرڈالے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق 2020 میں انتخابی مہم کے دوران 15 ارب ایک کروڑ ڈالر خرچ کیے گئے تھے۔

نائب صدر کملا ہیرس صدارتی دوڑ کے لیے فنڈ ریزنگ میں ایک اہم شخصیت رہی ہیں، جنہوں نے ایک ارب ڈالر سے زیادہ اکٹھا کیا، جس میں 40 فیصد چھوٹے عطیہ دہندگان سے آئے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے لیے براہ راست 382 ملین ڈالر اکٹھے کیے، جس میں 28 فیصد چھوٹے عطیہ دہندگان سے، اور اضافی 694 ملین ڈالر متعلقہ کمیٹیوں سے وصول کیے۔

اخراجات کا ایک بڑا حصہ یعنی 10 ارب 50 کروڑ ڈالر اشتہارات پر خرچ کیا گیا، جس میں کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ دونوں نے ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پر بہت زیادہ خرچ کیا۔کل اشتہاری اخراجات کا 17 فیصد ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر خرچ کیا گیا۔ پنسلوانیا سوئنگ ریاستوں میں سرفہرست ہے جس نے صرف صدارتی دوڑ کے اشتہارات پر 264 ملین ڈالر خرچ کیے ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…