ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

ایلون مسک کا ٹرمپ کی حمایت میں روزانہ 1 ملین ڈالرز دینے کا اعلان

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024 |

واشنگٹن (این این آئی)دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک اپنی بے پناہ دولت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات تک ان تمام لوگوں کو روزانہ 1 ملین ڈالرز دیں گے جو امریکی آئین کی حمایت میں ان کی آن لائن پٹیشن پر دستخط کریں گے۔

انہوں نے اپنے اس اعلان کے فورا بعد امریکی ریاست پنسلوانیا میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والے ایک شخص کو 1 ملین ڈالرز کا چیک بھی پیش کر دیا۔ایلون مسک لوگوں کو جس پٹیشن پر دستخط کرنے کو کہہ رہے ہیں اس میں امریکی آئین میں ہونے والی پہلی اور دوسری ترامیم کی حمایت کی گئی ہے جو عوام کے آزادی اظہار اور ہتھیار رکھنے کے حق کی ضمانت دیتی ہیں۔اس کے علاوہ ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں امریکا پی اے سی نامی ایک سیاسی ایکشن کمیٹی کی بنیاد بھی رکھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…