جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ممکنہ اسرائیلی حملہ ترکیہ کی فضائی کمپنیوں نیایران کیلیے پروازیں یکم نومبر تک منسوخ کردیں

datetime 24  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کی فضائی کمپنیوں ‘ترکش ایئر لائنز’ اور ‘پگاسس’ نے یکم نومبر تک ایران کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دی ہیں۔ یہ بات ترک میڈیا نے بدھ کے روز رپورٹ کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک فضائی کمپنیوں کا یہ فیصلہ اسرائیل کے ایران پر متوقع حملے کے پیش نظر ہے۔دونوں فضائی کمپنیوں نے ایران کے مختلف شہروں بشمول تہران ، شیراز اور اصفہان میں اپنی پروازوں کو منسوخ کر دیا ہے۔

ترک براڈ کاسٹر ‘این ٹی وی’ نے اس کی وجوہات خطے میں پھیلی ہوئی بدامنی کی لہر قرار دیا ہے۔ خصوصا ایران پر اسرائیلی ممکنہ حملے کو بنیاد بنا کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ان متعلقہ فضائی کمپنیوں نے ابھی اپنی ویب سائٹ پر پروازوں کی معطلی کی تصدیق کرنا ہے۔ دریں اثنا اطلاع ملی کہ ‘ٹرکش ایئر لائنز’ نے یہ اعلان کر دیا ہے کہ اس نے ایران کے لیے استنبول ایئرپورٹ سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ البتہ ‘پگاسس’ نے اس سلسلے میں مسافروں کے لیے بکنگ بند کر دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…