تل ابیب (این این آئی)سرائیلی وزیر دفاع یواف گیلانٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ مہلک، متناسب اور حیران کن ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی میزائل حملوں کے ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بارے میں بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل حملے جارحانہ تھے لیکن نشانہ درست نہ ہونے سے ناکام ہوئے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ ہمارے حملے ایسے ہوں گے کہ ان کو سمجھ نہیں آئے گا کہ کیا اور کیسے ہوا وہ بس حملوں کے نتائج دیکھیں گے۔یواف گیلانٹ نے کہا کہ دیگر محاذوں سے بھی حملوں کا سامنا ہے اور جو بھی اسرائیل پر حملہ کرے گا اس کی بھاری قیمت چکائے گا۔