جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

80 سالہ خاتون اجتماعی زیادتی کا نشانہ بن گئی

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی د(این این آئی)بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں اوران واقعات میں روز بروز اضافہ دیکھا جارہاہے جبکہ مودی حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حیدرآباد شہرکے مضافاتی علاقے میڑچل میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیاجہاں 80سالہ خاتون کو 36سالہ وینکٹ رائو اور اس کے دو ساتھیوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ واقعے کی خبر پھیلتے ہی مقامی افراد نے ملزم کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، اس کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے، جبکہ خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس سے قبل بھارتی شہر اجین کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ایک شخص کو سڑک کنارے ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔حیرت انگیز طور پر دن دیہاڑے سڑک کنارے ہونے والے اس واقعے کے دوران لوگ ملزم کو پکڑنے کے بجائے ویڈیو بنانے میں مصروف رہے۔سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اور ویڈیو بنانے والے کو حراست میں لے لیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…