پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جعلی دستاویزات پر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے 3 افغان خواتین گرفتار

datetime 23  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)جعلی میڈیکل اور کاروباری دستاویزات پر پاکستان آ کر کراچی سے جرمنی جاتے ہوئے مزید 3 افغان خواتین کو امیگریشن کے عملے نے گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے امیگریشن حکام کے مطابق ایک مسافر خاتون عزیزہ محمدی علاج کرانے کا ویزا لے کر پاکستان آئی تھی۔ پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 27 اپریل سے 20 مئی 2024ء کے درمیان اسلام آباد کے انٹرنیشنل اسپتال میں زیرِ علاج رہیں جبکہ پاسپورٹ کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ پاسپورٹ بننے کے بعد سے اب تک پہلے کبھی پاکستان نہیں آئی تھی۔ اسی طرح ایک اور مہریہ رحمانی نامی افغان خاتون پاکستان میں بزنس ویزے پر آئی تھی، دستاویزات کی چھان بین کے دوران پتہ چلا کہ وہ اپنے شوہر اقبال حکیمی کے ساتھ پاکستان کے کاروباری سفر پر تھی۔

شوہر کے بارے میں دریافت کیا گیا تو خاتون نے خود کو غیر شادی شدہ ظاہر کیا اور بتایا کہ وہ کسی اقبال حکیمی نامی شخص کو نہیں جانتی۔اسی طرح زہرہ سلطانی نامی افغان خاتون کے پیش کردہ ریکارڈ کے مطابق وہ 2 ستمبر کو ایک مریض خاتون مرمن پروین سلطانی کی اٹینڈنٹ کے طور پر پاکستان پہنچی تھی۔

امیگریشن حکام نے جب چھان بین کی تو ریکارڈ سے پتہ چلا کہ مرمن پروین سلطانی نامی افغان مریضہ آج تک پاکستان نہیں آئی، تحقیقات کے دوران ثابت ہوا کہ اس نے مریض کی خدمت گزار کے بہانے دھوکا دہی سے پاکستانی ویزا حاصل کیا۔ مذکورہ تینوں خواتین کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…